چین دنیا کیلئے کیا معنی رکھتا ہے ؟ یورپ کو اس کی کیوں ضرورت ہے؟ انکشاف

25  جنوری‬‮  2017

بڈا پیسٹ (آئی این پی )چین کے ساتھ تعاون سے یورپی یونین کو اپنی معاشی تعمیر نو اور استحکام میں مدد حاصل ہو سکتی ہے ، یورپی یونین کو سیاسی ،مالیاتی اور انسانی وسائل کے حوالے سے چین کیساتھ رابطہ قائم کرنے کی ضرورت ہے ، یورپی یونین کو مالیاتی استحکام اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی بھی ضرورت ہے اور یہ کامیابی ، کفایت شعاری سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔

 

ان خیالات کا اظہار نیشنل بینک آف ہنگری کے گورنر گورجی موٹلسی نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے یورپی یونین اور ایشیاء کے درمیان چین کی وساطت سے رابطے کا ایک مضبوط پل تعمیر کرنے کی تجویز پیش کی ،بینک آف چائنا کے چیئرمین تیان گائولی نے مشرقی ایشیاء کو مڈل ایسٹ، افریقہ اور یورپ کیساتھ منسلک کرنے کے معاملے پر بات چیت کی ۔ انہوں نے اس بات کا خاص طورپر ذکر کیا کہ یورپین اور ایشیائی مارکیٹ کے درمیان مکمل رابطہ دنیا کی سب سے بڑی معیشت کیلئے راہداری پیدا کر دے گا کیونکہ دونوں خطے ایک دوسرے کی ضرورت ہیں۔ ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر آربن نے یہاں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زوردیا کہ چین دنیا کا ایک ایسا’’ دب اکبر‘‘ ہے جو آنے والی کئی دہائیوں تک عالمی معیشت کی راہ متعین کرے گا ۔روس کے ساتھ یورپی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ روس کیخلاف پابندیاں ناکام ہو گئی ہیں یورپ روس کو نظر انداز نہیں کر سکتا ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…