نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فوجی افسروں کی کرپشن اور بدتمیزیوں کے پول کھولنے والے لانس نائیک یوگ پرتاب سنگھ کو گھر پرنظر بند کر دیا گیا۔ اتر پردیش کے شہر فتح گڑھ میں یوگ پرتاب سنگھ کی اہلیہ ریچا سنگھ نے بتایا کہ ان کے شوہر کی صحت خراب ہو رہی ہے اور وہ میڈیا سے بات کرنا چاہتے ہیں لیکن انہیں کسی سے رابطہ نہیں کرنے دیا جا رہا۔ دوسری طرف بی ابس ایف کے اہلکاروں کو ناقص خوراک دینے کے معاملے پر دہلی ہائی کورٹ نے بھارتی وزارت داخلہ سے جواب طلب کرلیا۔