دمشق ( آن لائن )شام کے سرکاری مفتی علامہ بدرالدین حسون بشارالاسد کو بھی ’’مرحوم ‘‘ کہہ بیٹھے۔عرب میڈیا کے مطابق شام میں ایک تقریب میں تاجروں اور صنعت کاروں کو مدعو کیا گیا تھا، اس موقع پر جنگ میں زخمی ہونے والے فوجی اہلکار بھی موجود تھے، تقریب میں خصوصی خطاب کے لیے مفتی بدرالدین حسون کو مدعو کیا گیا۔انہوں نے اپنی تقریر کے دوران بشارالاسد کے والد حافظ الاسد کے بجائے ان کے بیٹے بشار الاسد کا نام لینے کے ساتھ انہیں مرحوم کہہ دیا۔
اس پر ہال میں موجود تمام شرکاء نے مفتی حسون کی غلطی کی تالیوں کی گونج میںداد پیش کی تاہم مفتی حسون کو جلد ہی اپنی زبان کی پھلسن کا اندازہ ہوگیا اور انہوں نے فوری طور پر اصلاح کرتے ہوئے حافظ الاسد رحم اللہ کہا،تقریب میں مفتی حسون نے شامی تاجروں پر زور دیا کہ وہ معاشی ابتری کا شکار شامی حکومت کو سہارا دینے میں دمشق کی مدد کریں،انہوں نے زخمی فوجیوں سے ایک ایک کر کے مصافحہ بھی کیا اور ان کے ہاتھوں کو بوسہ بھی دیا۔
بشارالاسد کو ’’مرحوم‘‘ شام کے سرکاری مفتی یہ کیاکہہ بیٹھے؟
15
جنوری 2017
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں