لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ بھارتی ڈی جی ایم اوکی 2روزقبل پاکستانی ہم منصب سے گفتگوکے دوران بھارتی فوجی چندوکی ملاقات کافیصلہ ہوگیا جس کی پاکستانی ڈی جی ایم اونے چندوکے زندہ ہونے کی تصدیق کی ہے
۔جبکہ حقیقت میں پاکستانی سرحد عبورکرنے والے بھارتی فوجی چندوچون سے پاکستانی تحقیقاتی ادارے تفتیش کررہے ہیں اوراس کو بھارت کے حوالے کرنے کاکوئی فیصلہ ابھی تک نہیں ہواہے ۔سکیورٹی ذرائع کی اس تصدیق کے بعد بھارتی میڈیاکاجھوٹ بے نقاب ہوگیاہے ۔