اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

صاف ستھری یا اچھی جنگ کہیں نہیں ہوتی ،بشارالاسد نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دمشق/پیرس(آئی این پی )شام کو 5 برس تک خون کے سمندر میں غرق کر دینے کے بعد شامی صدر بشار الاسد کا کہنا ہے کہ حلب پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد اس کی حکومت فتح اور کامرانی کے راستے پر ہے۔ بشار نے یہ بات فرانسیسی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی۔شامی حکومت کی جانب سے مظالم اور سفاکیت کے ارتکاب کے متعلق سوال پر بشار کا کہنا تھا کہ صاف ستھری یا اچھی جنگ کہیں نہیں ہوتی۔

ساتھ ہی شامی صدر نے اقرار کیا کہ “بھیانک مظالم” کا ارتکاب بھی ہوا ہے تاہم اس کا کہنا تھا کہ تمام فریق ہی اس کے مرتکب ہوئے ہیں۔حلب پر شدید ترین بم باری اور ہلاکتوں کی بڑی تعداد پر بشار نے جواب دیا کہ ” یقیناًکبھی کبھار ایسی قیمت ادا کرنا لازم ہو جاتا ہے۔ اس نے مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں سنا کہ تاریخ میں کوئی اچھی جنگ بھی گزری ہو۔ادھر فرانس کی قومی اسمبلی کے رکن ٹیری ماریانی کے مطابق شامی صدر کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے بعض غلطیاں ہوئی ہیں جن پر مجھے افسوس ہے اور میں ان کی مذمت کرتا ہوں۔ ماریانی نے اتوار کے روز ایک فرانسیسی وفد کے ساتھ بشار سے ملاقات کی تھی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…