منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

امریکہ کی پاکستان پر بمباری،کتنے بم گرائے؟غیرملکی خبر رساں ادارے نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 7  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی ین پی)امریکا نے سال 2016 میں پاکستان میں تین بم گرائے۔ امریکا نے 2016 کے دوران پاکستان، عراق اور شام سمیت دیگر ممالک میں 26 ہزار 171 بم گرائے جو کہ دیگر سالوں کی نسبت سب سے زیادہ بم گرائے گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے شورش زدہ ملکوں سے متعلق جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے ایجنڈے کے تحت امریکہ اور اس کے اتحادی دہشتگردی اور شدت پسندوں کے خلاف کاروائیاں کر رہے ہیں لیکن ان ممالک میں عراق، شام، صومالیہ، یمن، لیبیا بشمول پاکستان امریکا نے 2016 کے دوران دہشتگردوں پر مجموعی طور پر 26 ہزار 171 بم گرائے جو دہشتگردی کے خلاف امریکی جنگ کے دوران بغداد کے لحاظ سے دوسرے سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں۔امریکی کونسل آن فارن ریلیشنز کے اعداد و شمار کے میں بتایا گیا کہ امریکا نے سال 2016 میں شام اور عراق میں 12 ہزار 287، لیبیا میں 500، یمن میں 58، صومالیہ میں 14 اور پاکستان میں تین بم گرائے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سال 2016 میں دہشتگردی سے متاثرہ ممالک میں امریکی بموں کی تعداد دوسرے سالوں کی نسبت سب سے زیادہ ہیں جبکہ پاکستان میں ماہرین نے کہا ہے کہ دہشتگردوں پر بم گرانے اور ان کے خلاف کارروائیاں کرنے سے ان علاقوں کے عام شہری ذہنی طور پر شدید متاثر ہوئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…