بیجنگ (آ ئی این پی ) چین نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس اختلافات کو دوستانہ مذاکرات کے زریعے حل کریں ، دونوں ملکوں کی عالمی سطح پر قیام امن اور ترقی کے حوالے سے اہم زمہ داریاں ہیں ، عالمی سطح پر درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے امریکہ اور روس کے ساتھ وسیع تعاون کے فروغ کے خواں ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین روس اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے مثبت پیش رفعت کی توقع کرتا ہے کیونکہ دونوں ملکوں کی عالمی سطح پر امناور ترقی کے حوالے سے اہم زمہ داریاں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکہ اور روس کے درمیان باہمی تعلقات کا فروغ تینوں ملکوں کی عوام کے مفاد میں ہے اور عالمی سطح پر در پیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے چین امریکہ اور روس کے ساتھ وسیع تعاون کے فروغ کا خواں ہے ترجمان نے کہا چین عالمی سطح پر امن استحکام اور سلامتی کے فروغ کیلئے روس کے ساتھ جامع تزویراتی شراکت داری کو مزید تقویت دینا چاہتا ہے۔