بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ہم عراق میں یہ چیز دیکھنا چاہتے ہیں ، سعودی عرب نے بڑی خواہش کا اظہار کر دیا

datetime 27  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی )سعودی عرب کے وزیرخارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ عراق کو فرقہ واریت سے پاک دیکھنا چاہتے ہیں ،بغداد کے ساتھ مل کر تمام مسائل کے حل کی کوششیں کرتے رہیں گے ،سعودی عرب عراق کی وحدت اور سلامتی کا حامی ہے اور پڑوسی ملک عراق میں دہشت گردی کی کسی بھی سازش کے خلاف ہیں۔ منگل کو سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے اپنے اردنی ہم منصب ناصر جودہ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ عراق میں سرگرم الحشد الشعبی ملیشیا محض فرقہ وارانہ سازشوں کیفروغ کے لیے قائم کردہ تنظیم ہے جس کی قیادت ایران کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب عراق کی وحدت اور سلامتی کا حامی ہے اور پڑوسی ملک عراق میں دہشت گردی کی کسی بھی سازش کی حمایت نہیں کرتا۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور اردن کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کئی سال سے اتحاد قائم ہے۔اس موقع پر اردنی وزیرخارجہ ناصر جودہ نے کہا کہ عمان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کومزید مستحکم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دہشت گرد اسلام کو بدنام کررہے ہیں مگر اردن اسلام کو بدنام کرنے کی سازشوں کو پوری قوت سے مقابلہ کرے گا۔ فرقہ واریت کے زور پکڑنے کے خلاف ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…