دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) عربوں کے متعلق عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ اپنے ملازمین سے بہتر سلوک نہیں کرتے بلکہ اْن کو غلام تصور کرتے ہیں مگر بحرین کے وزیر خارجہ نے ایسا قدم اْٹھایا جو دوسرے کے لیے مشعل راہ ہے۔جب بحرین کے وزیرخارجہ نے اپنی بھارتی ملازمہ کے گاءں پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق بحرین کے وزیرخارجہ خالد بن احمد الخلیفہ بھارت کے دورے کے دوران 21سال تک گھر میں کام کرنیوالی بھارتی ملازمہ کے گھر پہنچ گئے اور انسٹاگرام پر تصویر شیئرکرتے ہوئے لکھاکہ ’’آج لیلہ سے بھارت کے علاقے کولم کیرالہ میں اس کے گھر پر ملاقات ہوئی ، جنہوں نے اپنی زندگی کے 21سال نہایت محبت ، دیانتداری اور وفاداری سے ہمارے ساتھ گزارے۔وزیرخارجہ کی طرف سے تصویر شیئرکرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور خالد بن احمد کے اس اقدام کو سراہاگیا، وزیرخارجہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر ہر کوئی ستائش بھر ی نظروں سے دیکھ رہا ہے۔