بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

زندگی میں کامیابی کا نسخہ ،مستقبل میں کس چیز کی مانگ زیادہ ہوگی؟ بل گیٹس کی پیش گوئی، نوجوانوں کومشورہ دیدیا

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی) دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس نے نوجوانوں کیلئے مستقبل میں کامیابی کے لیے تین اسکلز کو بہترین قرار دے دیا۔لنکڈن کے ایگزیکٹو ایڈیٹر ڈینئیل روتھ سے بات کرتے ہوئے بل گیٹس نے زندگی میں کامیابی کا نسخہ بتایا۔بل گیٹس نے اپنے پاس جمع کردہ ڈیٹا کے حوالے سے بتایا کہ تین پس منظر رکھنے والے افراد آنے والے برسوں میں زیادہ کامیاب ثابت ہوں گے،

سائنس، انجنیئرنگ اور اکنامکس۔انہوں نے کہا ‘ میرے خیال میں سائنس، ریاضی اور معاشیات کی بنیادی معلومات رکھنے والوں کی مستقبل میں ملازمتوں کے حوالے سے بہت زیادہ مانگ ہوگی’۔انہوں نے کہا ‘ ضروری نہیں کہ آپ کوڈ لکھنے میں مہارت رکھتے ہوں مگر آپ کو یہ سمجھ ہونی چاہئے کہ انجنیئرز کیا کرسکتے ہیں اور کیا نہیں کرسکتے’۔ان کا کہنا تھا کہ ان موضوعات میں مہارت رکھنے والے افراد مستقبل میں اداروں کو بدل کر رکھ دیں گے۔اس سے پہلے رواں سال ایک بلاگ میں انہوں نے لوگوں کو امیر بننے کا بھی نسخہ بتایا تھا۔بل گیٹس کے مطابق اگر ان کی آمدنی بھی انتہائی غربت میں رہنے والے افراد جتنی ہوتی تو وہ مرغیوں کی پرورش کرکے سماجی حیثیت میں اضافے کی کوشش کرتے۔جی ہاں بل گیٹس مرغیاں پال کر خود کو امیر بناتے۔یہ بات انہوں نے اپنے آفیشل بلاگ پوسٹ میں کہتے ہوئے تخمینہ لگایا کہ مرغیوں کی لاگت بیشتر ترقی پذیر ممالک میں 5 ڈالرز کے لگ بھگ ہوتی ہے تو روزانہ کے دو ڈالرز کو خرچ کرکے وہ ایک ماہ میں 12 مرغیوں کو خرید لیتے۔

چند ماہ بعد ان کے پاس درجنوں مرغیاں ہوتیں جو کہ پیسہ کمانے کی مشین ثابت ہوتیں اور انہیں بہت زیادہ آمدنی کے ساتھ غربت کی لکیر سے باہر نکال کر درمیانے طبقے کا باسی بنادیتیں۔بل گیٹس چاہتے ہیں کہ کم آمدنی والے گھرانوں کو ایسا ہی کرنا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…