پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

روس اور پاکستان کیا کرنیوالے ہیں؟بھارتی میڈیا کی رپورٹ نے بھارتیوں کے ہی ہوش اُڑادیئے

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اورچین کی دوستی سے توبھارت شروع سے ہی خائف رہاہے اورپاک چین اقتصادی راہدداری کامنصوبہ جب شروع ہواتوبھارت نے مختلف حربے استعما ل کرکے اس کوناکام بنانے کی کوشش کی اوربلوچستان میں بھی اپنے ایجنٹوں کے ذریعے شورش برپاکئے رکھی لیکن پاکستان اورچین کی عظیم دوستی نے بھارت کواس معاملے پربھی ناکوں چنے چپوادیئے اوربالآخرپاک چین اقتصادی رہداری منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ گیا۔سی پیک کی تکمیل کے بعد دنیاکے کئی ممالک نے اس منصوبے میں دلچسپی لی اوراس منصوبے میں شرکت کااعلان بھی کردیا۔دوسرے ممالک کی طرح روس نے بھی پاک چین اقتصادی راہدداری میں حصہ بننے کی خواہش ظاہرکی جس کااظہارپاکستان میں روسی سفیرنے کیا۔روس کے اس علان کے بعد بھارت آگ بگولہ ہوچکاہے جس کی واضح مثال بھارتی میڈیاکی بے سروپاتنقید ہے جس کانہ توکوئی سرہے اورنہ ہی کوئی پائوں ۔

بھارتی نجی ٹی وی چینل انڈیاٹوڈے نے اپنی ایک رپورٹ میں توپاکستان اورروس کے درمیان تعاون کے اس معاملے پرتمام حدیں پارکردیں ۔بھارتی نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بھارت اورروس کی دوستی کئی دہائیوں پرانی ہے اورسی پیک کے معاملے پرروس نے جوخاموشی اختیارکئے رکھی اس پرتوبھارتی میڈیاچپ رہالیکن جب روسی حکومت نے سی پیک میں حصہ لینے کامعاملہ پاکستان کے ساتھ طے کرنے کی شروعات کیں توبھارتی میڈیاآگ بگولہ ہوگیا۔رپورٹ میں کہاگیاکہ روس اورچین کی دوستی کوئی نئی بات نہیں ہے اوردونوں ممالک کی فوجی مشقوں پرتوبھارتی میڈیانے خوب تنقید کی کہ یہ مشقیں کس کےخلاف ہورہی ہیں ۔رپورٹ میں باقاعدہ ایک ویڈیومیں چین اورروسی فوج کی مشترکہ مشقوں کودکھایاگیا۔بھارتی میڈیانے یہ اعتراض لگایاکہ روس نے بھارت کے ساتھ بے وفائی کی ہے اورپاکستانی فوج کے ساتھ روسی فوج نےمشترکہ مشقیں کرکے بھارت کی دوستی کامذاق اڑایاہے ۔رپورٹ میں روسی فوج کی پاکستان آمد پرخیرمقدمی پوسٹرزتک تنقید کی گئی کہ ر وسی فوجی، پاکستانی فوجیوں کے ساتھ مشقیں کیوں کررہے ہیں اس پربھی شدید تنقید کی گئی۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان بھارت کاایک ازلی دشمن ہے اورروس نے اس معاملے میں بے وفائی کی ہے ۔پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے پررپورٹ میں کہاگیاکہ روس نے بھارتی دوستی کوپس پشت ڈال کرپاکستان سے دوستی کی ہے اوربھارتی دوستی کوبالکل بھول گیاہے ۔رپورٹ میں کہاگیاکہ دراصل روس نے پاک چین اقتصادی راہداری جوکہ تین ہزارکلومیٹرہے اوریہ گوادرسے شروع ہوکرچین کے صوبہ شنگ کیانگ تک ہے ۔روس اپنی یورپی رہداری کوپاک چین اقتصادی راہداری سے جوڑکرمعاشی فائدے حاصل کرناچاہتاہے اورروس نے اپنے معاشی فائدے کےلئے بھارت سے منہ موڑلیاہے جوکہ بھارتیوں کےلئے ایک پریشانی کی بات ہے ۔اس رپورٹ میں پاکستان کے ساتھ ساتھ روس کوبھی شدید نتقید کانشانہ بنایاگیا۔رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیاگیاکہ بھارت نے توپاکستان کوعالمی سطح پرتنہاکردیاتھالیکن روس کے سی پیک میں دلچسپی لینے سے بھارت سمیت دنیابھرمیں ہلچل مچ گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…