پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

کرسمس پر مسلمان یہ کام کسی صورت نہیں کرسکتے ، فتوی جاری

datetime 25  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جکارتہ (آن لائن) انڈونیشیا کے علما کی جانب سے فتویٰ جاری کیا گیا ہے کہ کرسمس پر مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ اور دیگر کرسمس سے متعلق ملبوسات پہننا حرام ہے کیونکہ ہمارے مذہب میں اس کی اجازت نہیں۔
انڈونیشی علماء کونسل کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کرسمس پر عیسائیوں کو جشن منانے کا حق ہے اور لوگوں کو اسکا احترام کرنا چاہیئے، لیکن اس میں شامل نہیں ہونا چاہئے کیونکہ یہ حرام ‘ہے، اسلام میں اس کی اجازت نہیں جبکہ مسلمانوں کے لیے سانتا ہیٹ اور دیگر کرسمس سے متعلق ملبوسات پہننا حرام قرار دیا گیا ہے۔
فتوے میں علماء کرام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرسمس کے موقع پر نگرانی کرے اور ایسے کاروباری افراد کو گرفتار کرکے سزائیں دے، جو مسلمانوں کو کرسمس سے متعلق لباس پہننے پر اکساتے ہیں یا مجبور کرتے ہیں۔اس فتوے کے بعد اسلام پسندوں کے گروپ ’’اسلام ڈیفینڈرز فرنٹ‘‘ کے اراکین نے 200پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملک کے دوسرے بڑے شہر سرابیا میں ایک شاپنگ مال پر چھاپہ مارا اور دکانوں کی چیکنگ کی کہ کوئی دکاندار سانتا ہیٹ یا دیگر ایسے ملبوسات خریدنے کے لیے خریداروں پر دباؤ تو نہیں ڈال رہا۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…