جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

سعودی عرب نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 24  دسمبر‬‮  2016 |

جدہ (نیوزڈیسک )سعودی عرب نے تارکین وطن کو بڑی خوشخبری سنادی،پرائیویٹ سیکٹر کی واجب الادا رقم ادا کرنے کا فیصلہ ،عرب نیوز کے مطابق سعودی حکومت نے مالی بحران کے خاتمے کے بعد اب پرائیویٹ سیکٹر کے واجب الادا پیسے 2ماہ کے اندر ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔مالی سال 2014ء کے وسط میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت نے بہت سے بڑے منصوبے بند اور بعض نجی کمپنیوں کی ادائیگیاں روک رکھی تھیں تاہم اب مالی بحران ختم ہونے کے بعد حکومت نے واجب الادا پیسے واپس کرنے پر کام شروع کر دیا ہے۔

سعودی وزیر خزانہ محمد الجدان کا کہنا ہے کہ پرائیویٹ کمپنیوں کو رقم کی ادائیگی دو ماہ میں مکمل کر لی جائے گی جبکہ پچھلے 2ماہ کے دوران حکومت نے پرائیویٹ سیکٹر خصوصاْْ تعمیراتی شعبے کی بحالی اربوں روپے خرچ کیے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے چند ماہ قبل پرائیویٹ شعبے کو واجب رقم ادا کرنے کا وعدہ کیا تھا اور اسے پورا کر دیا گیا ہے تاہم جن کمپنیوں نے اپنے پیسے لینے کے حوالے سے درخواستیں جمع کرائی ہیں انکا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اگلے دو ماہ میں ایک ایک پائی ادا کر دی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…