اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

عراق کی تباہی کے پیچھے کس کاہاتھ ہے اور صدام کے ساتھ کیا ہوا؟ سابق عراقی صدر صدام حسین کی بیٹی برسوں بعد حقیقت سامنے لے آئی

datetime 23  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)عراق کے مرحو م صدر صدام حسین کی صاحبزادی رغد صدام نے امریکا پر عراق کو تباہ وبرباد کرنے کا الزا م عا ئد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جانتے ہیں کہ عراق کو کیسے تباہ کیا گیا گیا اور میرے والد کے ساتھ کیا سلوک کیا گیا۔امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک CNN کو دیے گئے ایک انٹرویو میں 48 سالہ رغد صدام حسین نے کہا کہ عراق کو موجودہ حالات میں پہنچانے میں امریکا کا کردار ہے۔

ہمارا ملک اس وقت بدترین تباہی سے دوچار ہے اور یہ سارا کیا دھرا امریکا کا ہے جس نے عراق کو دہشت گردی اور افراتفری کا گڑھ بنا دیا۔ایک سوال کے جواب میں رغد صدام حسین نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریف کی اور کہا کہ ٹرمپ سیاسی بالغ نظری کی صلاحیت رکھتے ہیں۔عراق کے ساتھ کیا گیا اور میرے والد کے ساتھ کیا ہوا؟ ٹرمپ اچھی طرح جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے والد کے دور حکومت میں عراق میں ہرطرف امن وامان اور استحکام تھا مگر امریکی یلغار نے عراق میں شدت پسند گروپوں کو اپنا وجود قائم کرنے کا موقع فراہم کیا۔ امریکی یلغار کے خلاف اٹھنے والے جنگجو ہی آج ’داعش‘ کی شکل میں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…