بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

سی پیک منصوبے کے ثمرات سامنے آنا شروع کامیابیوں سے مودی سرکار کے پسینے چھوٹ گئے

datetime 19  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی بندر گاہ گوادر سے تجارتی آپریشن شروع ہونے سے پاکستان اور چین کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات مزید مضبوط ہو جائیں گے ، چین کے شمال مغربی خود علاقے سنکیانگ یغور اور پاکستان کی جنوب مغربی گوادر بندرگاہ کو ملانے والا اقتصادی راہداری منصوبہ پہلے کنٹینر قافلے کی روانگی کے بعد ایک حقیقت بن چکا ہے ، پاکستان جنوبی مغربی ایشیاء ، چین اور سینٹرل ایشیاء میں اپنے جغرافیائی محل وقوع کے حوالے سے بڑی دفاعی اور تجارتی اہمیت رکھتا ہے اور اس میں ترقی کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جو تین سال قبل شروع ہونیوالے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا پہلا حصہ ہے نے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور چین پاکستان طویل المیعاد سماجی اور اقتصادی شراکت داری میں کردار کے حوالے سے اپنے نمایاں نتائج دینا شروع کر دیئے ہیں ، پاکستان کا بنیادی ڈھانچہ اقتصادی راہداری منصوبے کی تعمیر کے طفیل بڑی تیزی سے ترقی کررہا ہے اور اس سے چین اور پاکستان کے سماجی اور اقتصادی تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔
یہ بات یہاں سرکاری حکام نے بتائی ہے ، اپریل 2016ء میں قراقرم ہائی وے کے پاکستانی سیکشن پر تعمیر اور اپ گریڈنگ کا کام شروع ہوا تھا ، مئی میں پشاور کراچی ایکسپریس وے (سکھر ملتان سیکشن ) کی تعمیر پر کام شروع ہو گیا جو کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کا سب سے بڑ ا منصوبہ ہے۔دریں اثنا شور کورٹ سے خانیوال ایم فور ہائی وے کے چونسٹھ کلو میٹر طویل منصوبے پر اگست میں کام شروع کیا گیا ، یہ پاکستان کا پہلا ہائی منصوبہ ہے جو ایشین انفراسٹرکچر بنک کے مالی تعاون سے مکمل کیا جائے گا۔
دوسری جانب روس نے بھی پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے میں یورایشین اکنامک یونین کو بھی شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا کر رکھ دی ہیں۔روس کی پاک چین اقتصادی راہداری میں بڑھتی دلچسپی اور پاکستان کے ساتھ گہرے ہوتے تعلقات نے بھارتی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں، بھارت خطے میں اپنے استحکام اورمفادات کے حصول کے لیے پریشانی کا شکار ہوگیا ہے۔
پاک چین دوستی کو مضبوط بنانے اور تجارت کے فروغ کے لیے اقتصادی راہداری کا منصوبہ شروع کیا گیا جو نہ صرف رابطے مضبوط بنا رہا ہے بلکہ خطے میں پاکستان کے ایک اور دوست کو منظرعام پر لایا جو کھل کر سی پیک کی حمایت کر رہا ہے۔روس نے سی پیک کی کھلم کھلا حمایت کرتے ہوئے اب یہ اعلان کیا ہے کہ وہ چاہتا ہے سی پیک میں یورایشین اکنامک یونین بھی شامل ہو جائے، 2015 میں بنائے گئے اس تجارتی فورم میں روس، بیلاروس، قازکستان اور ارمینیا سمیت کرغزستان شامل ہیں۔
روس کی سی پیک میں شامل ہونے کی خواہش نے مودی سرکار کی نیندیں اڑا دی ہیں اور بھارتی حکام روس کی پاکستان کے منصوبے میں گہری دلچسپی پر پریشان ہیں، انہیں یہ فکر ستانے لگی ہے کہ روس اب بھارت کو قابل اعتماد دوست نہیں سمجھتا اور بنیادی مفادات کو چیلنج کر رہا ہے اس صورتحال نے بھارت کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…