پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’مائیکل جیکسن ابھی مرا نہیں، ہمارے ساتھ رہ رہا ہے‘‘ باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم اور سسرالیوں میں اختلافات کی اصل وجہ سامنے آ گئی!!

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: پاکستانی نڑاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ ان کے شوہر کے چھوٹے بھائی اور دیگر رشتہ دار انہیں مائیکل جیکسن کہتے ہیں اور اس قسم کے طعنوں کا سلسلہ شادی کے بعد سے جاری ہے۔
باکسر عامر خان کی ازدواجی زندگی میں اہلیہ اور والدین کو لے کر ایک بہت بڑا بھونچال آیا ہوا ہے جو تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا اور اب ایک مرتبہ پھر ان کی اہلیہ ایک انٹرویو کے دوران عامر خان کے رشتہ داروں پر چڑھ دوڑیں۔ انہوں نے کہا کہ گھریلو اور ذاتی معاملات پبلک کرنے کی عادت نہیں لیکن میں عامر خان کے بھائی اور رشتہ داروں کی جانب سے چلائی جانے والی منفی مہم سے تنگ آچکی ہوں۔
فریال مخدوم نے الزام عائد کیا کہ جب وہ حاملہ تھیں اس وقت عامر کے بھائی ہارون اور ان کی بہن نے سوشل میڈیا پر ان کے خلاف ایک مہم چلائی جو بہت تکلیف دہ تھی جس میں ان کی جانب سے کہا گیا کہ فریال اصلی حالت میں نہیں ہے کیوں کہ اس نے پلاسٹک سرجری کرا رکھی ہے اور میں ان کے ساتھ نہیں رہ سکتی یہی نہیں ہارون اور ان کی بہن انہیں مائیکل جیکسن سے تعبیر کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں بہت صبر کرنے والی خاتون ہوں اس لئے اس تمام معاملے پر خاموشی کو ترجیح دوں گی اور میری خاموشی ہی انہیں خاموش کرانے پر مجبور کردے گی۔
عامر خان کے بھائی ہارون خان نے 2013 میں فریال مخدوم کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ مائیکل جیکسن ابھی مرا نہیں بلکہ ہمارے ساتھ رہ رہا ہے جب کہ ہارون نے ہیش ٹیگ میں فریال مخدوم اور پلاسٹک کاؤ بھی لکھا تھا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…