پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

’’ہماری بہو شیطان ہے اور وہ یہ کام کرنا چاہتی ہے‘‘ باکسر عامر خان کے والد نے حیران کن بات کہہ دی!!

datetime 16  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے والد نے کہا ہے کہ ان کی بہو فریال مخدوم ایک شیطان ہے جو ہمارے خاندان کو تقسیم کرنا چاہتی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کے والد سجاد خان کا کہنا تھا کہ ان کی بہو فریال ایک شیطان ہے، جو شہرت کی بھوکی ہے۔ خاندان کو تقسیم کرکے معاملات کو اس جانب لے جانا چاہتی کہ ان کا بیٹا اسے طلاق دے دے اور مجھے ایسا ہوتانظر آ رہا ہے۔
سجاد خان کا کہنا تھا کہ فریال اپنے الزامات کے ذریعے عامر کے صبر کا امتحان لے رہی ہے اور مجھے اپنے بیٹے پر افسوس ہورہا ہے۔ کیونکہ ایک ایسے وقت میں جب وہ ان لوگوں کی مدد کرنے کے لیے کوشش اور محنت کررہا ہے جنہیں وہ جانتا بھی نہیں ہے۔ اس وقت اس کی بیوی یہ سب کچھ کر رہی ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہمارا فون بھی ریسیو نہیں کرتی اور ایک ٹی وی پروگرام میں بیٹھ کر ہمیں اپنا رویہ درست کرنے کے لیے کہتی ہے۔ میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنے کے لیے اسے عامر خان کی حمایت حاصل ہے۔
سجاد خان کا کہنا تھا کہ مسئلہ فریال ہے کیونکہ وہ تبدیل نہیں ہوگی۔ اسے اپنے شوہر کے لیے بہتری کے کام کرنا چاہئے جو وہ نہیں کررہی ہے۔ مجھے نہیں معلوم کہ وہ دونوں خوش ہیں یا نہیں، تاہم میں نہیں چاہتا ہے کہ دونوں کے درمیان طلاق ہو، کیونکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…