بیجنگ (آئی این پی) چینی ارب پتی کے اکلوتے بیٹے نے باپ کی وراثت لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں باپ جیسی زندگی نہیں گزارنا چاہتا، ارب پتی نے اپنی 122 ارب ڈالر کی وراثت کے لیے متبادل کی تلاش شروع کردی ۔ چائنہ ریڈیو انٹر نیشنل کے مطابق چین کے ڈالیان وانڈا گروپ کے بانی اور چیئرمین وانگ جیان لن نے کہا ہے کہ میں نے اپنے 28 سالہ بیٹے وانگ سیکونگ کو کامیاب زندگی کا پلان بتایا اور ان سے اپنی جانشینی کی منصوبہ بندی کے بارے میں اپنے بیٹے سے پوچھا ہے لیکن اس نے میرے شاپنگ سنٹر، ہوٹلز ، پارک اور کھیل کلب لینے سے انکار کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں آپ جیسی زندگی نہیں گزارنا چاہتا۔ انہوں نے کہا آج کل کے نوجوانوں کی اپنی ترجیحات ہیں لیکن میں اپنا کاروبار کسی تجربہ کار منیجر کے ہاتھ دینا چاہتا ہوں اس کے لیے میرے سامنے بہت سارے منیجر ہیں لیکن ان میں سے ایک ایسا ہے جو اس کوروبار کو سمجھتا ہے ۔