جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاکستانی ٹرک ڈرائیور کی جان بخشی کرانے کیلئے ڈھائی لاکھ سعودی ریال کس نے دیئے؟سوشل میڈیاپر جان بچانے کی کوشش کی اصل کہانی منظر عام پر

datetime 14  دسمبر‬‮  2016 |

ریاض (این این آئی) سعودی عرب میں ایک ضرورت مند پاکستانی ٹرک ڈرائیور رستم خان کی ایک نامعلوم سعودی نے دیت ادا کر اس کی جان بخشوا لی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس ڈرائیور کو ایک ٹریفک حادثے کا ذمے دار ہونے کی بنا پر قید کی سزا ہوگئی تھی۔ایک سال قبل اس حادثے میں ایک فوجی اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔وہ جیل جانے سے قبل بمشکل اپنا گزارہ کررہا تھا۔اس سے رہائی کے لیے ڈھائی لاکھ سعودی ریال خون بہا کے طور پر طلب کیے گئے تھے۔

رستم خان نے اپنے طور پر بہت کوشش کی لیکن وہ اس رقم کا بند وبست نہیں کرسکا تھا۔اس کو ایک خیال سوجھا۔اس نے ایک ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر اپنی جاں بخشی کے لیے اپیل کی اور یہ بھی پیش کش کی کہ وہ مطلوبہ رقم کے حصول کے لیے اپنا گردہ بیچنے کو بھی تیار ہے۔اس کے اس ویڈیو کلپ کی انٹرنیٹ پر بھرپور تشہیر ہوئی۔اس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو کلپ پوسٹ ہوا ۔

اس میں سعودی اداکار فائز المالکی مخاطب تھے اور وہ یہ اعلان کررہے تھے کہ ایک مخیّر شخص نے خون بہا کی تمام رقم ادا کردی ہے اور ساتھ یہ کہا ہے کہ ان کا نام ظاہر نہ کیا جائے۔اس ویڈیو کلپ میں فائز المالکی ڈھائی لاکھ ریال کی رقم گن رہے تھے اور پھر اس کو رستم خان کے ایک رشتے دار کے حوالے کررہے تھے۔ متوفیٰ فوجی اہلکار کے والدین خون بہا لینا نہیں چاہتے تھے۔اس لیے یہ رقم اس کے وارثوں کو ادا کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…