اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے کے چیئرمین اعظم سہگل اور چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرنڈ ہلڈن برینڈ کی ہدایت پر طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام مسافروں کے لواحقین مالی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، لواحقین کو تدفین کےلئے 5 لاکھ روپے نقد ادائیگی کی جائے گئی۔ ترجمان کے مطابق تمام متعلقہ پی آئی اے ڈسٹرکٹ مینجرز کو ذاتی طور پر جاں بحق مسافروں کے گھروں میں جا کر نقد رقم پہنچانے کی ہدایات کی گئی ہے۔
ایوی ایشن قوانین کی مطابق بعد میں مکمل کمپنسیشن پیکج کے تحت ادائیگی بھی کی جائے گی۔ لواحقین کو انشورنس کے پچاس پچاس لاکھ روپے بعد میں ادا کئے جائیں گے۔ دوسری طرف چیف ایگزیکٹو آفیسر بیرنڈ ہلڈن برینڈ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، لواحقین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔