بدھ‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کے نائٹ کلب میںآگ ،درجنوں ہلاک

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آکلینڈ(این این آئی)امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکلینڈ کے ویئر ہاؤس میں پارٹی کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 40ہوگئی۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الامیڈا کنٹری شیرف کے سارجنٹ رے کیلے کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے باعث پارٹی میں موجود کئی اشیا جل کر راکھ ہوگئیں جبکہ ملبہ آگرا، جس کے نیچے مزید افراد کی لاشیں موجود ہونے کا خطرہ ہے۔واقعے کے بعد اپنے پیاروں کی خیرت جاننے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد شیرف کے دفتر کے باہر جمع ہوگئی، جہاں انہیں بتایا گیا کہ لاشوں کی شناخت کے لیے شائد انہیں اپنا ڈی این اے دینے کی ضرورت پڑے گی۔گھوسٹ شپ نامی اس ویئر ہاؤس کو چلانے والے جوڑے کے سابق دوست نے کہا کہ ’ویئر ہاؤس کی ساخت کسی بھول بْلیے جیسی ہے، جہاں اگر آپ جائیں تو آپ کو واپسی کا راستہ یاد رہنا مشکل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ پارٹی کے وقت ویئر ہاؤس میں تقریباً 100 افراد موجود تھے جہاں تقریباً آدھی رات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔فائر حکام تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم کر رہے ہیں، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ویئر ہاؤس میں سامان کی بے ترتیبی نے شعلوں کو ہوا دی جبکہ اندر آگ بجھانے کے لیے کوئی چیز موجود نہیں تھی۔آکلینڈ کی منصوبہ بندی کے افسر ڈارن رانیلیٹی نے کہا کہ ’ان کے محکمے نے گزشتہ ماہ اس وقت ویئر ہاؤس کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کیا تھا، جب اس کے پڑوسیوں سے مسلسل یہ شکایت آرہی تھی کہ ویئر ہاؤس کے باہر مسلسل کچڑا جمع ہورہا ہے، جبکہ لوگ غیر قانونی طور پر یہاں مقیم ہیں۔آگ پر کئی گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…