امرتسر(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان برسوں تک مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے امریکہ کی طرف دیکھتا رہا ہے،مگر ہارٹ آف ایشیا کانفرنس سے شروع ہونے سے پہلے ہی پاکستان کے ہمسایہ اور اسلامی ملک ایران نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کیلئے ایران نے پاکستان اور بھارت کو پیشکش کی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ پاکستان اوربھارت کیساتھ بہترین تعلقات ہیں،اگرپاکستان اوربھارت چاہیں تومسئلہ کشمیرپر مصالحت کیلیے تیارہیں۔
بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات میں مضبوطی چاہتا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک مضبوط ہیں یہی خطے کے امن کیلئے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایران نہیں چاہتا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات کا بندھن ٹوٹے،ہم دونوں ممالک کی بہتری چاہتے ہیں،اگر اس کیلئے ایران کی مدد کی ضرورت ہے تو ہم تیا ر ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان،ایران اور بھارت تینوں ممالک کے عالمی جمہوریت کے حوالے سے ملتے جلتے خیالات ہیں،مجھے امید ہے کہ ایران کے بہترین دوست ممالک بھارت اور پاکستان اپنے تعلقات میں بہتری لائیں گے۔
ایران نے پاکستان کو ایسی پیشکش کر دی جس کیلئے پاکستان کئی برس تک امریکہ سے مطالبہ کرتا رہا!!
4
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں