ممبئی(نیوزڈیسک)ناقابل یقین اعلان،کروڑوں صارفین کو مفت فوری سروس فراہم کی جائے گی،معروف بھارتی کمپنی ریلائنس نے بھارتی انٹرنیٹ صارفین کو اگلے تین ماہ تک مفت فور جی ایل ٹی ای سروسز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ،ریلائنسن انڈسٹری کے میئرمین اورمنیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ یہ سہولت صارفین کو پہلے بھی دستیاب تھی مگر اب اس کی تاریخ کو 31مارچ 2017تک بڑھادیاگیا ہے جس سے پانچ کروڑ بیس لاکھ افراد فائدہ اٹھائیں گے ، مزے کی بات یہ ہے کہ اس سروس میں ویڈیو آن ڈیمانڈ سروسز سمیت لامحدود فری وائس کالز، پبلک وائی فائی ہاٹ اسپاٹس سمیت متعدد سہولیات شامل ہیں، مکیش امبانی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کی کمپنی کے صارفین کی تعداد صرف تین ماہ سے بھی کم عرصے میں پانچ کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے اور روزانہ تقریباً ساٹھ ہزار افراد اس کا حصہ بن رہے ہیں واضح رہے کہ ریلائنس جیو نے رواں سال ستمبر میں کام شروع کیاتھا جس کی وجہ سے دیگر موبائل کمپنیوں کو سخت مسابقت کا سامنا کرناپڑ رہاہے اور شدید مالی نقصان ہواہے۔