جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

’’میں کیسے محفوظ رہا؟‘‘برازیلین فٹبال ٹیم سمیت تباہ ہونے والے طیارے کے بچ جانے والے شخص نے حیران کن وجہ بتا دی!!!

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بوگوٹا(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا میں گزشتہ دنوں برازیلی فٹ بال ٹیم کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں کھلاڑیوں، صحافیوں اور عملے کے اراکین سمیت71افراد جاں بحق ہوئے۔ اس حادثے میں زندہ بچ جانے والوں میں عملے کے دو ارکان بھی شامل تھے۔ انہوں نے اپنے محفوظ رہنے کی وجہ بیان کی ہے جو ایسی کسی بدقسمتی کی صورت میں ہم سب کے کام بھی آ سکتی ہے۔ دی سن کی رپورٹ کے مطابق عملے کے رکن ایروین ٹیومیری نے فوکس سپورٹس ارجنٹینا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم اس لیے محفوظ رہے کہ ہم نے حفاظتی ہدایات پر عمل کیا تھا۔ جب طیارہ زمین کی طرف گرنا شروع ہوا تو میں نے بیگز کو اپنی ٹانگوں کے درمیان لے لیا اور اپنے جسم کو فیٹس(ماں کے پیٹ میں موجود بچہ) کی شکل میں موڑ لیاتھا۔
pilotفضائی حادثے کی صورت میں اپنے جسم کو اس حالت میں موڑ لینے کی ہدایت کی جاتی ہے۔‘‘ایروین نے دیگر مسافروں کے متعلق بتایا کہ ’’جب جہاز گرنا شروع ہوا تو تمام مسافر اپنے سیٹوں پر کھڑے ہو گئے اور چیخنا شروع کر دیا۔
حادثے میں محفوظ رہنے والی عملے کی ایک اور رکن ژی مینا سواریز کا کہنا تھا کہ ’’جب طیارہ زمین کی طرف گرنے لگا تو اس کی تمام روشنیاں بجھ گئیں۔ اس کے بعد مجھے کچھ یاد نہیں۔‘‘دی سن نے رپورٹ میں مزید کئی احتیاطی تدابیر بھی بیان کی ہیں جو فضائی حادثے کی صورت میں جان بچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان ہدایات کے مطابق ہوائی سفر میں مسافروں کو ڈھیلا ڈھالا لباس نہیں پہننا چاہیے۔ قدرے ٹائٹ لباس اور بند جوتے پہننے چاہئیں تاکہ اگر طیارہ کسی سرد علاقے میں گرے تو یہ لباس اور جوتے آپ کو گرم رکھیں۔ کپڑے جتنے زیادہ ہوں گے وہ جہاز کی زمین سے ٹکر کے دوران مسافروں کو جلنے، خراشیں آنے اور زخمی ہونے سے محفوظ رکھیں گے اور وہ جہاز گرنے کے بعد باآسانی ملبے سے نکل سکے گا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…