نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی سیاسی قیادت اور میڈیا کے بعد بھارت کے عسکری اوردفاعی ماہرین نے بھی پاکستان کے خلاف زیر اگلنا شروع کردِیا،بھارتی عسکری اور دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے باوجود پاکستان کی بھارت کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
بھارتی میڈیاکے مطابق سابق بھارتی ڈی جی ملٹری آپریشنز لیفٹیننٹ جنرل (ر) ونود بھاٹیہ کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ نئے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تعیناتی کے باوجود پاکستان کی قومی پالیسیوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔جنرل قمر جاوید باجودہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی طرح بھارت مخالف ہیں۔ بھارتی فوج کے سابق شمالی کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ایچ ایسپناگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا واضح ہدف بھارت ہے۔ اسکے کیلئے بھارت ایک قدرتی دشمن ہے جو انکے مطابق کشمیر پر غیر قانونی طور پرقابض ہے۔جب بھی بھارت کے خلاف کوئی کاروائی کی بات آتی ہے تو پاکستان کی فوج ،سیاسی اسٹیبلشمنٹ اور عوام ایک پیج پر ہوتے ہیں۔پاکستان کے برعکس بھارت کی ہمسایہ ملک کے خلاف ایک واضح حکمت عملی نہیں ہے۔