جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نئے آرمی چیف کی تقرری میں بھارت کی گہری دلچسپی ،بھارتی میڈیانے بھانڈاپھوڑڈالا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

نئ دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری میں بھارت نے دلچسپی لی ہے ۔ بھارتی میڈیا نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو کشمیر (آزادکشمیر) اور لائن آف کنٹرول کے معاملات کا گہرا تجربہ رکھنے والا جرنیل قرار دیا ہے بھارتی میڈیا میں جنرل قمر جاوید باجوہ کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انہوں نے شمالی علاقوں میں فوج کے ایک ڈویژن کی کمانڈ کی ہے۔

وہ دسویں گور کے کمانڈر بھی رہے ہیں۔ دسویں کور ہی کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ کا جواب دیتی ہے۔ حال ہی میں پاکستان کی دسویں کور سے تعلق رکھنے والے فوجی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ہے۔ بھارتی اخبارات نے لکھا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ دنیا کی چھٹی بڑی فوج کے سربراہ بنے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا ہے کہ جب جنرل قمر جاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کے تحت پاکستان کے امن دستے کی کمان کر رہے تھے تو اس وقت بھارت کے امن دستے کی قیادت بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل بگرم سنگھ کر رہے تھے ایک بھارتی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ زیادہ توجہ حاصل کرنے کے خواش مند نہیں وہ اپنے فوجی دستوں کے ساتھ زیادہ دلچسپی اور تعلق کو ترجیح دیتے ہیں۔بھارتی میڈیاکاکہناہے کہ لائن آف کنڑول پرپاک بھارت کشیدگی عروج پرہے اوربھارت کوجارحیت کرنے پربھاری نقصان کابھی سامناکرناپڑرہاہے جبکہ نئے آرمی چیف کے تقررکے بعد بھارت کی پریشانی میں مزدی اضافہ ہوگیاہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…