پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

ٹرمپ کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی ،بڑا حکم جاری ہو گیا

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یار ک(آئی این پی)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی خطرے میں پڑ گئی ، امریکہ میں گرین پارٹی کی رہنما نے تین ریاستوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرانے کی درخواست دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ میں گرین پارٹی کی رہنما اور صدارتی امیدوار جل اسٹین نے رواں ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات میں ڈالی جانے والی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے الیکشن کمیشن میں ایک درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی تین ریاستوں وسکونسن، مشی گن اور پنسلوینیا میں دوبارہ سے گنتی کرائی جائے جس پر الیکشن کمیشن نے وسکونسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا ہے ۔

انہوں نے اپنی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حامیوں نے وسکونسن، مشی گن اور پنسلوینیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور دیگر اخراجات کے لیے پچاس لاکھ ڈالر جمع کیے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان تینون ریاستوں میں دوبارہ گنتی کے لیے 70 لاکھ ڈالر تک اخراجات آ سکتے ہیں۔

وسکونسن ریاست کے الیکشن کمیشن ایڈمنسٹریٹر مائیک ہاس کہتے ہیں کہ سٹین اور ایک دیگر گروپ نے جمعہ کو دوبار گنتی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں جس کے بعد ہم نے دوبارہ گنتی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اور 13 دسمبر تک ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل مکمل کرنا ہے۔سٹین نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ وسکونسن میں ووٹنگ کے لیے استعمال ہونے والی مشین ہیکنگ کے انتہائی خطرے کی شکار ہو سکتی تھیں اور ان میں سکیورٹی کی بھی کمی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کو 8 نومبر کے انتخابات میں ان تینوں ریاستوں میں اپنی حریف ہلری کلنٹن کے کامیابی بہت معمولی برتری حاصل ہوئی تھی۔

تاہم اگر ان تینوں ریاستوں میں دوبارہ گنتی کے بعد نتائج تبدیل بھی ہوں تو بھی ٹرمپ کی مجموعی پر اس کے قابل ذکر اثرات مرتب نہیں ہوں گے۔جل اسٹین نے کہا ہے کہ وسکونسن میں دوبارہ گنتی سے ہیلری کلنٹن صدر منتخب نہیں ہو سکتیں ۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…