جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

پہلا اور بڑا کام کونسا ہو گا اوران 12ممالک کیساتھ کیا کرنا ہے؟ نو منتخب امریکی صدر ٹرمپ نےویڈیو پیغام جاری کر دیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

واشنگٹن (آئی این پی )نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ان کی آمد کے پہلے دن ہی امریکہ بحرالکاہل کے تجارتی معاہدے کی رکنیت چھوڑ دے گا،امریکہ میں توانائی کی پیداوار پر عائد پابندیاں ختم ،سائبر حملوں کو روکنے کے لیے جہازوں سے مدد لی جائے گی،حکومت چھوڑنے والوں پر پانچ سالہ پابندی لگائی جائے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں حکومتی ایجنڈا پیش کر دیا ہے جس میں انہو نے کہا ہے وئٹ ہاؤس میں آمد کے پہلے دن صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا کام بحرالکاہل کی 12 ریاستوں کے درمیان علاقائی تجارت کے فروغ کے معاہدے کو منسوخ کرنا ہو گا۔ ۔ اس کی بنیاد اس بات پر ہے کہ امریکہ سب سے پہلے ہوگا۔انھوں نے جن چھ امور کو پہلے دن کرنے کا اعلان کیا وہ کچھ یوں تھے۔ٹی پی پی کو چھوڑنے کا نوٹس جاری کرنا۔امریکہ میں توانائی کی پیداوار پر عائد پابندیاں ختم کرنا۔ کاروبار کے لیے موجود قواعد و ضوابط کو کم کرنا۔ سائبر حملوں کو روکنے کے لیے جہازوں سے مدد لی جائے۔ویزہ امور کا جائزہ لینا چاہیے تاکہ معلوم ہو سکے کہ اس سے کسی امریکی شہری کو نوکری کے حصول میں مشکلات تو نہیں ہو رہی۔
حکومت چھوڑنے والوں پر پانچ سالہ پابندی لگائی جائے گی۔خیال رہے کہ12ممالک گذشتہ برس طے پانے والے اس عالمی تجارتی معاہدے میں شامل ہیں اور یہ ممالک دنیا کی 40 فیصد تجارت کو کنٹرول کرتے ہیں۔ٹی پی پی میں شامل ممالک میں آسٹریلیا، ملائیشیا، جاپان، نیوزی لینڈ، کینیڈا اور میکسیکو بھی شامل ہیں۔اس معاہدے کا مقصد معاشی تعلقات کو فروغ دینا اور پیداوار کو بڑھانا تھا تاہم اس کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اس پر خفیہ طریقے سے مذاکرات ہوئے اور یہ بڑی کمپنیوں کو فائدہ دیتی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…