منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

کشمیر کی آزادی کے ترانے پر تنازع شروع ہو گیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور کشمیر کی تحریک آزادی سے متعلق حال ہی میں پاکستان میں ریلیز’’ترانہ آزادی کشمیر‘‘ پر تنازع شروع ہو گیا۔یہ ترانہ معروف جہادی کمانڈربرہان وانی کو وقف کیا گیاہے۔ ترانے میں کشمیر پر پاکستان کے دعوے پر زور دیا گیا ہے۔اس کے پروڈیوسر عمر احسن نے بی بی سی کو بتایاکہہم نئی نسل کے لوگوں تک خاص طور پہنچنا چاہتے تھے جو نئی موسیقی یا روایتی چیزوں کو پسند نہیں کرتا۔ اس سٹائل کے میوزک میں فوک دھنوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے اس انداز سے درد اور تکلیف کا تاثر پیدا ہوتا ہے

جو نوجوانوں کو بھی پسند آتا ہے۔ اس میں میلوڈی،رومانس اور پاپ سب کچھ ہے۔عمر احسن کا کہنا تھا کہ اس ترانے کے اپ لوڈ کرنے کے 48 گھنٹوں کے اندر ہی 20000 سے زیادہ لوگوں نے اسے دیکھا اور تقریباً ایک ہزار لوگوں نے اسے شئیر کیا۔اس ترانے میں علی عظمت، عمیر جسوال اور علیشا جیسے پاکستانی گلوکاروں نے حصہ لیا ہے۔ لیکن کئی دیگر گلوکاروں نے انڈیا میں اپنے مداحوں کی تعداد کھونے کے خوف سے اس میں حصہ لینے سے انکار کر دیا۔گلوکار عمیر جسوال کا کہنا ہے جب انھوں نے اس ترانے کے بارے میں انکشاف کیا کہ اس وقت سے اب تک انڈیا کے تقریباً ان کے 10000 فیس بک مداح ان سے دور ہو گئے ہیں۔لیکن ان کا کہنا ہے کہ

اس ترانے میں انڈیا مخالف کچھ بھی نہیں ہے۔ انھوں نے بتایاکہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق ایک بہت بڑا مسئلہ ہے۔ اب وقت آ پہنچا ہے کہ کشمیر پر دوبارہ توجہ مرکوز کی جائے۔عمر احسن کا کہنا ہے کہ بڑے غور و فکر کے بعد اس ترانے کو تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں امید تھی کہ انڈیا کی سول سوسائٹی یا موسیقی سے وابستہ لوگ کشمیر کی صورت حال پر آواز اٹھائیں گے یا اس پر کچھ کام کریں گے لیکن ایسا کوئی بھی کام نہیں ہوا۔انڈیا میں ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس ترانے کے متعلق زیادہ خبریں شائع نہیں ہوئی ہیں۔ بعض انگریزی اخبارات نے اس کی خبر ضرور دی لیکن بیشتر نے اسے نظر انداز کر دیا اور اس پر بحث و مباحثہ تو دور کی بات ہے۔خود حکومت کی جانب اس پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…