بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی جیلوں میں کتنے مسلمان قید ہیں، اور کیوں کیے گئے ہیں ؟ جان کر آپ مودی سرکار پر آگ بگولہ ہو جائیں گے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی )بھارت میں مسلمان ہر سطح پر ظلم و ستم کا شکار ، جیلوں میں مسلمان قیدیوں کی تعداد مسلمان آبادی سے بھی بڑھ گئی،تامل ناڈو میں ہر تیسرا قیدی مسلمان ہے ، غیر قانونی قید کے دوران قیدیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مسلمان ہونا ہی سب سے بڑا جرم نکلا ، بھارتی جیلوں کی اونچی دیواروں کے پیچھے ۔ گناہ گار اور بے گناہ مسلمان قیدیوں کی شرح بھارتی مسلمان آبادی سے زیادہ ہے۔ بھارت میں مسلمان ہر سطح پر ظلم و ستم کا شکار ہیں۔ دنیا میں سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت میں مسلمانوں کی آبادی چودہ اعشاریہ دو فیصد ہے لیکن آبادی سے زیادہ تناسب مسلمان قیدیوں کا ہے۔
بھارت کی جیلوں میں قید مسلمانوں میں سے پندرہ اعشاریہ آٹھ فیصد مجرم ٹھہرائے جا چکے ہیں جبکہ بیس اعشاریہ نو فیصد مسلمان قیدیوں کے کیس زیر سماعت ہیں۔ بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق مہاراشٹر اور تامل ناڈو میں ہر تیسرا قیدی مسلمان ہے۔ مہاراشٹر کی تیس فیصد مسلمان آبادی میں سے 30 فیصد جیلوں میں قید ہیں۔ تامل ناڈو میں چھ فیصد مسلمانوں میں سے سولہ فیصد انڈر ٹرائل ، جبکہ سترہ فیصد ،مختلف جرائم میں قید ہیں ، مغربی بنگال ، گجرات اور راجستھان میں بھی مسلمان قیدیوں کی شرح یہاں مسلم آبادی سے دگنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانونی قید کے دوران مسلمان قیدیوں کو نہ صرف نفسیاتی ،بلکہ جسمانی تشدد کا بھی سامنا کرنا پڑتاہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…