انقرہ(این این آئی)ترکی حکام نے جولائی کی ناکم بغاوت کے بعد شروع کردہ اپنے حکومتی کریک ڈاؤں کے تحت مزید پندرہ ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ۔پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد انقرہ حکومت اب تک کم ازکم ایک لاکھ دس ہزار سرکاری ملازمیں کو برطرف یا انہیں معطل کر چکی ہے۔ اسی دوران کم از کم پانچ سو اداروں کو بند بھی کیا جا چکا ہے، جن میں میڈیا کے ادارے بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکومت کی طرف سے جاری کردہ دو نئے حکم ناموں کے تحت برطرف کیے جانے والے ان ملازمین میں فوجی، پولیس اور دیگر اداروں کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ پندرہ جولائی کی ناکام بغاوت کے بعد انقرہ حکومت اب تک کم ازکم ایک لاکھ دس ہزار سرکاری ملازمیں کو برطرف یا انہیں معطل کر چکی ہے۔ اسی دوران کم از کم پانچ سو اداروں کو بند بھی کیا جا چکا ہے، جن میں میڈیا کے ادارے بھی شامل ہیں۔