اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت نے اگنی دوم بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت نے خطے میں اسلحہ کی دوڑ جاری رکھتے ہوئے 700کلو میٹر تک مار کرنے والے اگنی دوم بیلسٹک میزائل کا تجربہ کر لیا۔ منگل کے روز یہ تجربہ اڑیسہ میں کیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اگنی دوم میزائل کا تجربہ بھارتی فوج کی سٹریٹجک فورسز کمانڈ کے تحت کیا گیا۔ میزائل 12تن وزنی ہے اور اس کی لمبائی 15میٹر بتائی گئی ہے۔اس سے قبل اس میزائل کا تجربہ رواں سال کے آغا زپر مارچ میں کیا گیا تھا۔میزائل ڈی آر ڈی او نے دیگر کے اشراک سے تیار کیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں دفاعی نمائش آئیڈیازجاری ہے جس میں 34 ممالک کی مجموعی طور پر 418 کمپنیاں نمائش میں حصہ لے رہی ہیں۔نمائش میں پاکستان کے الخالد ٹینک، جے ایف 17 تھنڈر، سپر مشاق، کے 8 ائیر کرافٹ، فاسٹ اٹیک ائیر کرافٹ میزائل بوٹس، آرمرڈ پرسنل کیریئر اور ملٹری ہارڈویئرز بھی خریداروں کی توجہ کا مرکز ہیں۔25 نومبر تک جاری رہنے والی دفاعی نمائش میں 9 ممالک لکسمبرگ، ڈنمارک، بیلاروس، پولینڈ، چیک ری پبلک، سوئٹزر لینڈ، بیلجئیم، نائجیریا اور رومانیہ پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔
غیر ملکی کمپنیوں کی بھرپور دلچسپی کے باعث ایکسپو سینٹر کے 8 ہال پہلی بار استعمال ہوں گے۔آئیڈیاز میں مجموعی طور پر 14 مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے، جن میں پہلے دن چار، دوسرے روز تین، تیسرے روز چار جبکہ نمائش کے آخری دن تین مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…