منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پاک بھارت سرحد پر بات بڑھ گئی،دونوں جانب سے بھاری نقصان

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھوئی رٹہ /اسلام آباد (این این آئی)لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 بچیوں اور ایک نوجوان لڑکے سمیت 4 افراد شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور اس میں معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔اطلاعات کے مطابق کوٹلی ڈسٹرکٹ کے اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمد عارف نے بتایا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ کا آغاز صبح 9 بجکر 45 منٹ پر ہواجس کے نتیجے میں کیری سیکٹر کی تحصیل چارہوئی میں ہلاکتیں ہوئیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق ایک شیل سبزکوٹ گاؤں کے ایک گھر میں گرنے کے نتیجے میں ایک نوجوان، اس کی بہن اور کزن جاں بحق ہوگئی جن کی شناخت 18 سالہ شہزاد، 10 سالہ فائزہ اور 5 سالہ اریبہ کے نام سے ہوئی، انہوں نے بتایا کہ شہزاد کا 24 سالہ بھائی محمود اور 12 سالہ بہن شانزہ اور اریبہ کی بڑی بہن شدید زخمی ہوئیں، جنہیں منگلا کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کردیا گیا،تاہم ہسپتال میں دوران علاج شانزہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔بھمبر ڈسٹرکٹ کے حکام کے مطابق سماہنی اور برنالہ گاؤں میں بھی ہندوستانی فورسز کی جانب سے شیلنگ کی گئی۔سماہنی گاؤں کے پولیس اسٹیشن پر تعینات اہلکاروں کے مطابق علاقے میں رات 3 بجے سے بھارتی شیلنگ جاری ہے جس کے نتیجے میں تعظیم بی بی نامی ایک خاتون زخمی ہوئیں، جنہیں میرپور کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ اور اس میں معصوم جانوں کے ضیاع کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ نے اس حوالے سے بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا۔ یاد رہے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی افواج کی جانب سے سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیاں حالیہ کچھ عرصے سے ایک معمول بن چکی ہیں۔گذشتہ روز بھارتی بحریہ کی جانب سے بھی پاکستانی سمندری حدود کی خلاف ورزی کی کوشش کی گئی تاہم پاک بحریہ نے پاکستانی سمندری علاقے میں بھارتی آبدوز کی موجودگی کا سراغ لگا کر انھیں اپنی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…