لاہور( آن لائن )اپنے ملک میں گرفتاری اور بے عزتی کا خوف ,ترک استاتذہ نے اچانک کہاں جانے کی تیاری کر لی , پاک ترک سکولوں میں پڑھانے والے ترک اساتذہ ترکی کی بجائے دیگر ملکوں کا رخ کرسکتے ہیں۔ ترک اساتذہ کو پاکستان چھوڑنے کی 20نومبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند ترک خاندان پہلے ہی پاکستان چھوڑ چکے ہیں جبکہ دیگر نے ویزوں کیلئے اپلائی کیا ہے پاک ترک سکولوں کے لگ بھگ 450 اساتذہ اور دیگر سٹاف کو ملک چھوڑنے کیلئے کہا گیا ہے پاک ترک سکول چین کے ایک عہدیدار نے کہا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ترکی میں ہم سے اچھا سلوک نہیں ہوگا ہمیں گرفتار کیا جائے گا یا ہماری توہین کی جائے گی انہوں نے کہا کہ کئی ممالک بشمول جنوبی امریکہ ترک قومیت کو ویزہ فری انٹری دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ اور برطانیہ کا ویزا رکھنے والے بعض ترک اساتذہ ان ممالک کا رخ کرسکتے ہیں ۔