اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مشکوک سرگرمیاں بھاری پڑ گئیں،ہزاروں افغان شہری ملک بدرکرنے کی تیاریاں

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک)مشکوک سرگرمیاں بھاری پڑ گئیں،ہزاروں افغان شہری ملک بدرکرنے کی تیاریاں،جرمنی نے 12ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملک بدر کرنے کی تیاری شروع کردی ۔جرمن میڈیا کے مطابق جرمن حکومت افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو ملک بدر کرنا چاہتی ہے۔ ایک اخباری رپورٹ کے مطابق برلن حکومت کی اس فہرست میں ساڑھے بارہ ہزار افغان شہریوں کے نام ہیں۔ برلن میں حکام کا موقف ہے کہ افغانستان کا زیادہ تر علاقہ اب محفوظ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جرمنی افغان مہاجرین کے جرائم میں ملوث ہونے کی وجہ سے بھی پریشان ہے اور اب اس نے سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم سیاسی پناہ کے متلاشی افغان شہریوں کی ملک بدری جرمنی میں ایک متنازعہ معاملہ بن چکی ہے، کیونکہ ہندو کش کی اس ریاست میں طالبان کے خونریز حملوں کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال گزشتہ ہفتے مزار شریف میں جرمن قونصل خانے پر کیا جانے والا حملہ ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…