تہران (آئی این پی) ایرانی پاسداران انقلاب کے زیرانتظام باسیج فورس کے کمانڈر محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اشتراکیت کا خاتمہ قریب ہے اور 2035 ء میں امریکہ کا سقوط ہو جائے گا۔ایرانی نیوز ایجنسی “فارس‘‘ کے ساتھ گفتگو میں باسیج کے کمانڈر نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ میں شہریوں کی زندگی اور سکیورٹی کی صورت حال “انتہائی خراب” ہے۔ 5 کروڑ امریکی شہری حکومتی امداد پر زندگی نہیں گزار رہے اور 70 لاکھ شہری ٹھکانے کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں۔ باسیج فورس کے خیال میں امریکہ میں صورت حال سنگین نوعیت اختیار کر چکی ہے۔ وسیع سماجی خلیج نظر آ رہی ہے اور بعض علاقوں میں تو لوگ انگریزی میں بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔ ایسی ریاستیں بھی ہیں جو علیحدگی کے لئے پر تول رہی ہیں۔ یہ تمام امور امریکا کے ٹکڑے کر دیں گے۔