ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکی ریاستوں میں خطرناک صورتحال ۔۔ امریکہ کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی پیشن گوئی ۔۔ دئیے گئےوقت سے پہلے کیا ہونے والا ہے ؟

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی)ایرانی پاسداران انقلاب کے زیر انتظام باسیج فورس کے کمانڈر محمد رضا نقدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اشتراکیت کا خاتمہ قریب ہے اور 2035 میں امریکا کا سقوط ہو جائے گا۔ایرانی نیوز ایجنسی “فارس” کے ساتھ گفتگو میں باسیج کے کمانڈر نے کہا کہ اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا میں شہریوں کی زندگی اور سکیورٹی کی صورت حال “انتہائی خراب” ہے۔ 5 کروڑ امریکی شہری حکومتی امداد پر زندگی نہیں گزار رہے اور 70 لاکھ شہری ٹھکانے کے بغیر زندگی گزار رہے ہیں جب کہ امن و امان کے عدم وجود کی سطح بھی بلند ہے۔نقدی نے کہا کہ “پسِ پردہ رہ کر امریکا کو چلانے والے نظام اور طاقت کے نزدیک امریکا کا 2035 میں سقوط ہوجائے گا۔ میری رائے میں یہ تجزیہ رجائیت پر مبنی ہے کیوں کہ میرے نزدیک یہ واقعہ مذکورہ سال سے پہلے ہی واقع ہو جائے گا”۔باسیج فورس کے خیال میں امریکا میں صورت حال سنگین نوعیت اختیار کر چکی ہے۔ وسیع سماجی خلیج نظر آ رہی ہے اور بعض علاقوں میں تو لوگ انگریزی میں بات بھی نہیں کرنا چاہتے۔ ایسی ریاستیں بھی ہیں جو علاحدگی کے لیے پر تول رہی ہیں۔ یہ تمام امور امریکا کے ٹکڑے کر دیں گے۔محمد رضا نقدی 1954 میں عراق کے شہر نجف میں پیدا ہوا۔ وہ شیعہ مذہبی شخصیت شیخ علی اکبر ثمانی کا بیٹا ہے۔ 1979 میں وہ ان ایرانی خاندانوں میں شامل تھا جن کو صدام حسین کی حکومت نے عراق سے نکالا۔ یہ خاندان ایران میں آ کر نقدہ شہر میں سکونت پذیر ہوئے۔‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…