ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

ٹرمپ صدارت سنبھالتےان سب کو ختم کردیں گے ؟؟ تجزیہ نگاروں کا تہلکہ خیز دعوی، امریکہ میں اعلی حکام سر پکڑ کر بیٹھے گئے

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹرمپ صدارت سنبھالتےان سب کو ختم کردیں گے ؟؟ تجزیہ نگاروں کا تہلکہ خیز دعوی ،امریکہ میں اعلی حکام سر پکڑ کر بیٹھے گئے ۔ڈونلڈ ٹرمپ منصب صدارت سنبھالنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کئی اہم قوانین کو منسوخ کرسکتے ہیں۔نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ سال 20 جنوری کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے پر دنیا بھر میں حیرت اور تشویش کا اظہار کیا گیا تو وہیں خود امریکا میں بھی اس حوالے سے خدشات اور تحفظات پائے جاتے ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے منصب صدارت پر آنے کے بعد وہ صدر اوباما کے دور میں کیے گئے بہت سے فیصلے اور معاہدے منسوخ اپنے قلم کی ایک جنبش سے ختم کرسکتے ہیں۔ان منصوبوں اور معاہدوں میں اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام ، صارف کے تحفظ کا پروگرام اور ماحولیاتی تبدیلیوں کا عالمی معاہدہ بھی شامل ہے۔قانونی ماہرین کے مطابق اگر ان منصوبوں کو ختم کرنے کے لیے قانون پاس کیا گیا تو پھر آئندہ اس طرح کے مزید قوانین بھی نہیں بنائے جاسکیں گے چونکہ ٹرمپ کا تعلق ری پبلکن پارٹی سے ہے جسے اس وقت ایوان نمائندگان اور کانگریس میں اکثریت حاصل ہے۔ اسی لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے کسی قانون کو پاس کرنا یا منسوخ کرنا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق گزشتہ سال مئی سے اب تک صدر اوباما کی جانب سے 150 سے زائد قوانین کی منظوری دی گئی ہے جن کے بارے میں ڈونلڈ اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ انہیں منسوخ کردیں گے۔ان قوانین میں عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے اہم معاہدہ بھی شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…