جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

ہم ان 30لاکھ لوگوں کو امریکہ سےفوری نکالا جائے گا ، ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر بنتے ہی ایسا دھماکے دار اعلان کر دیا کہ پورے امریکہ میں ہلچل مچ گئی

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن( آن لائن ) نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی مہم کے دوران صدارتی کرسی سنبھالنے کے پہلے 100 روز کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ 30لاکھ سے زائدغیرقانونی تارکین وطن کوامریکا سے نکا لیں گے۔اکتوبر کے اواخر میں امریکی ریاست پنسیلوینیا کے علاقے گیٹیزز برگ میں صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر بننے کے بعد 100 دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر منتخب ہونے کے بعد سب سے پہلے دہشت گردی کا شکار ریاستوں سے تارکین وطن کی آمد معطل کر دیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جنوبی سرحد پر میکسیکو کے ساتھ تارکین وطن کی آمد روکنے کے لیے دیوار تعمیر کریں گے جس کی قیمت میکسیکو سے حاصل کی جائے گی۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کے پروگرام کے لیے مختص بلینز ڈالرز کی ادائیگی روک کر اسے امریکی ماحولیاتی انفرا اسٹرکچر اور پانی پر خرچ کریں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا تھا کہ عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن اوباما کے دیئے ہوئے تمام غیر قانونی احکامات کو کینسل کریں گے، نیشنل سیکیورٹی ایکٹ بحال کریں گے اور کانگریس کے ساتھ قانون سازی کر کے ملکر اوباما کیئر پروگرام منسوخ کر دیں گے۔
یادرہے دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد امریکہ کی مخلتف ریاستوں سے لوگوں نے دوسرے ملکوں کی ہجرت شروع کر دی ہے ۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…