اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

1923 ء کے بعد نئی تاریخ رقم،ترک صدر نے زبردست اعلان کردیا

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی کے سیکولر آئین کے تحت فوج میں خواتین اہلکاروں پر ڈیوٹی کے دوران حجاب کرنے اور مرد اہلکاروں پر داڑھی رکھنے کی پابندی کو حکومت نے ہٹاتے ہوئے تمام سویلین مرد و خواتین اہلکاروں کو اسلامی عقائد کے مطابق حجاب کرنے اور داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی۔خلیج اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ترک آرمی کے تمام سول اہلکاروں کو اسلامی عقائد کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دے دی، جاری کیے گئے

فرمان کے مطابق ترک فوج کی سول خواتین اہلکار دوران ڈیوٹی پردے کے لیے حجاب کا استعمال کر سکتی ہیں۔ترک حکومت نے سول ملٹری، جنرل کمانڈ اور کوسٹ گارڈ کمانڈ میں نوکری کرنے والی خواتین کو اپنی مرضی کے مطابق پردہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے حجاب پر عائد پابندی ہٹادی۔ترک حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مرد سول فوجی اہلکاروں کو بھی داڑھی رکھنے کی اجازت دینے سمیت موسم گرما میں ٹائی نہ پہننے کی چھوٹ دے دی گئی، اس سے قبل مرد سویلین اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔اس سے پہلے ترک حکومت نے رواں سال 27 اگست کو خواتین پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی حجاب کرنے کی اجازت دی تھی،

ترکی کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ ( اے کے ) پارٹی نے جمہوری پیکیج کے تحت خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈریسنگ سے متعلق نئے ضابطہ اخلاق منظور کیے تھے۔ترکی حکمراں جماعت اے کی پارٹی نے پانچ سال قبل 2011 میں یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی پابندی بھی ختم کی تھی، 2013 میں ترک حکومت نے پارلیمنٹ میں بھی خواتین ممبران کو حجاب کرنے کی اجازت دی تھی۔ترکی میں سیکولر آئین کے تحت 1923 میں حجاب کرنے اور داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جسے ترکی کی حالیہ حکمراں جماعت اے کے پارٹی نے وقفہ وقفہ سے ختم کرکے لوگوں کو اپنے ذاتی اور اسلامی عقائد کے مطابق حجاب کرنے، داڑھی رکھنے اور لباس پہننے کی اجازت دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…