اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

دوست ملک نے 93سال بعد فوجی خواتین اور مردوں پر سے بڑی پابندی ہٹا دی ، اجازت مل گئی

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی) ترک حکوت نے 93سال بعد سیکولر آئین کے تحت فوج میں خواتین اہلکاروں پر ڈیوٹی کے دوران حجاب کرنے اور مرد اہلکاروں پر داڑھی رکھنے کی پابندی کو ہٹاتے ہوئے تمام سویلین مرد و خواتین اہلکاروں کو اسلامی عقائد کے مطابق حجاب کرنے اور داڑھی رکھنے کی اجازت دیدی۔ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ترک حکومت نے ایک سرکاری اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ترک آرمی کے تمام سول اہلکاروں کو اسلامی عقائد کے مطابق لباس پہننے کی اجازت دے دی، جاری کیے گئے فرمان کے مطابق ترک فوج کی سول خواتین اہلکار دوران ڈیوٹی پردے کے لیے حجاب کا استعمال کر سکتی ہیں۔ترک حکومت نے سول ملٹری، جنرل کمانڈ اور کوسٹ گارڈ کمانڈ میں نوکری کرنے والی خواتین کو اپنی مرضی کے مطابق پردہ کرنے کی اجازت دیتے ہوئے حجاب پر عائد پابندی ہٹادی۔ترک حکومت کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں مرد سول فوجی اہلکاروں کو بھی داڑھی رکھنے کی اجازت دینے سمیت موسم گرما میں ٹائی نہ پہننے کی چھوٹ دے دی گئی، اس سے قبل مرد سویلین اہلکاروں کو داڑھی رکھنے کی اجازت نہیں تھی۔اس سے پہلے ترک حکومت نے رواں سال 27 اگست کو خواتین پولیس اہلکاروں کو دوران ڈیوٹی حجاب کرنے کی بھی اجازت دی تھی، ترکی کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ ( اے کے ) پارٹی نے جمہوری پیکیج کے تحت خواتین پولیس اہلکاروں کی ڈریسنگ سے متعلق نئے ضابطہ اخلاق منظور کیے تھے۔ترکی حکمراں جماعت اے کی پارٹی نے پانچ سال قبل 2011میں یونیورسٹیز اور دیگر تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے کی پابندی بھی ختم کی تھی، جب کہ 2013 میں ترک حکومت نے پارلیمنٹ میں بھی خواتین ممبران کو حجاب کرنے کی اجازت دی تھی۔ترکی میں سیکولر آئین کے تحت 1923 میں حجاب کرنے اور داڑھی رکھنے پر پابندی عائد کی گئی تھی، جسے ترکی کی حالیہ حکمراں جماعت اے کے پارٹی نے وقفہ وقفہ سے ختم کرکے لوگوں کو اپنے ذاتی اور اسلامی عقائد کے مطابق حجاب کرنے، داڑھی رکھنے اور لباس پہننے کی اجازت دی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…