کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ میں ڈونلڈٹرمپ کے صدربننے کے بعد ان کے خلاف دوسرے روزبھی احتجاجی مظاہروں کاسلسلہ جاری رہاہے ۔دوسری ریاستوں کے بعد امریکی ریاست کیلیفورنیہ کے ٹاؤن کالیگزٹ میں بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پرنکل آئے،احتجاجی مظاہرین میں زیادہ تعدادہائی سکول اور کالجزکے طلباء طالبات کی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ہم اپنا ملک واپس چاہتے ہیں جس کیلئے دوبارہ ووٹنگ کی جائے۔کیلیفورنیامیں سوشل میڈیاپربھی ڈونلڈٹرمپ پرتنقید کی جارہی ہے اوران کی تقاریرکوبھی سوشل میڈیاپردکھایاجارہاہے ۔مظاہرین اورسوشل میڈیاکے صارفین مطالبہ کررہے ہیں کہ ہمیں اپنی آزادی کیلئے ووٹ ڈالنے کا دوبارہ حق دیا جائے۔ مظاہرین کاکہناتھا کہ کیلیفورنیا دنیاکی چھٹی بڑی اکانومی ہے جس کا امریکہ کے بجٹ میں بڑا حصہ ہوتاہے۔کیلیفورنیایو ایس اے سے مکمل الگ ہونا چاہتاہے۔ہم اپنا ملک واپس چاہتے ہیں۔انہوں نے ڈونلڈٹرمپ پرشدید تنقید کاسلسلہ اب بھی جاری رکھے ہوئے ہے ۔کیلی فورنیاکے عوام کے عوام نے مطالبہ کیاہے کہ جس طرح برطانوی عوام کویورپی یونین سے علیحدگی کے لئے ریفرنڈم کاحق دیاگیاتھااسی طرح ان کوبھی امریکہ سے علیحدہ ہونے کاحق دی جائے ۔غیرجانبدارمبصرین کاکہناہے کہ اگرکیلی فورنیاکے مظاہرین کامطالبہ تسلیم کرلیاجاتاہے تودوسری امریکی ریاستوں میں بھی یہ وبا پھیل جائے گی اورسوویت یونین کی طرح امریکہ کی بھی کئی ریاستیں الگ ہوجائیں گی ۔