جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حجاب،اب کیا ہوگا؟امریکی مسلم خواتین بڑی مشکل میں پڑ گئیں

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں رہائش پذیر مسلم خواتین نے اعتراف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد وہ اس ملک میں حجاب پہننے کے خیال سے بہت زیادہ خوفزدہ ہیں۔امریکا کے نو منتخب صدر ماضی میں مسلمانوں کے بارے میں سخت بیانات دے چکے ہیں جو کہ تنازعات کا باعث بھی بنیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق 2015 میں انہوں نے امریکا میں مسلمانوں کے داخلے پر مکمل پابندی کا بھی مطالبہ کیا تھا۔امریکا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جرائم میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے

اور اب صدارتی انتخابات کے بعد مسلم خواتین نے کہا کہ وہ حجاب کو پہن کر باہر جانے کے خیال سے بھی خوفزدہ ہیں۔حالانکہ امریکی آئین کی دوسری ترمیم کے تحت کوئی ایسا قانون کسی مذہب کے خلاف نہیں بنایا جاسکتا جو مذہبی روایات کی روک تھام کرتا ہو۔امریکی مسلم خواتین نے اپنے خوف کا اظہار ٹوئٹر کے ذریعے کیا۔ایک خاتون کے بقول میری والدہ نے مجھے ٹیکسٹ بھیج کر کہا کہ پلیز اب حجاب نہ پہننا حالانکہ وہ ہمارے خاندان کی سب سے زیادہ مذہبی خاتون ہیں۔

ایک اور نے کہا کہ اگر آپ اپنے علاقے میں حجاب پہن کر محفوظ محسوس نہیں کرتے تو کسی دوست کے پاس جائیں، کسی دوست کو فون کریں، تنہا باہر نہ جائیں۔ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ میں خوفزدہ ہوں کہ آج وہ آخری دن ہے جب میں حجاب پہن کر خود کو محفوظ سمجھ رہی ہوں۔ایک مسلم نوجوان نے یہ پیغام پوسٹ کیا کہ میری ماں اور میری بہن کے درمیان یہ گفتگو ہوئی کہ اپنے تحفظ کے لیے حجاب پہنا جائے یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…