اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

صدر بنتے ہی ٹرمپ کی ایسی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس نے دیکھنے والوں کو حیران کر دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)سیاست کے میدان میں اترنے والی مشاہیر عالمی شخصیات میں سے کئی ایسی ہیں جو سیاست سے پہلے فلمی دنیا میں درجہ اول، دوم یا کسی بھی شکل میں جزوقتی اداکاری کے جوہر بھی دکھاتے رہے ہیں۔ امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک طربیہ فلم میں اضافی ادکارا کے طور پر مختصر وقت کے لیے اداکاری کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔عرب ٹی وی

کے مطابق نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ویسے تو ایک کاروباری شخصیت کے طور پر جانتے ہیں مگر سنہ 1992 میں ریلیز ہونے والی کامیڈی امریکی فلم’’ہوم الون ٹو‘‘ ٹرمپ نے مختصر وقت کے لیے اس فلم میں اداکاری بھی کی۔ سوشل میڈیا پر مذکورہ فلم کا ایک ویڈیو کلپ تیزی سے مقبول ہو رہا ہے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ کو اس فلم میں اداکاری کرتے دکھایا گیا ہے۔اس فلم میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ہوٹل میں اداکاری کی اور کیوین کا کردار کرنے والے ماوکلی کالن نامی بچے نے اسے ہوٹل کے استقبالیہ روم کے بارے میں پوچھا تو

ٹرمپ نے اس کی رہ نمائی کرتے ہوئے بتایا کہ استقبالیہ روم ہوٹل کی بائیں طرف کی گیلری میں واقع ہے۔سوشل میڈیا پر مشتہر ہونے والی اس فوٹیج پر بھر پور تبصرے بھی جاری ہیں اور لوگ اس ویڈیو کو کمپارس سے صدر تک کے عنوان سے زیادہ سے زیادہ شیئر کررہے ہیں

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…