منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی؟ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہوتے ہی سب سے بڑی خبر

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان طالبان نے نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ افغانستان میں جنگ کی ناکامی کے باعث امریکی فوج اور معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں اور ساتھ ہی مطالبہ کیا کہ افغانستان سے امریکی فوج کو واپس بلا لیا جائے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک جاری بیان میں امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘ہمارا پیغام یہ ہے کہ امریکا کو اب ایسی پالیسی اختیار کرنی چاہیے جو دوسری قوموں کی آزادی اور خود مختاری کیلئے نقصان کا باعث نہ ہو’۔انھوں نے زور دیا کہ ‘سب سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ افغانستان سے اپنی فوجیں واپس بلا لی جائیں’۔افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کو نکال لیا جائے، انھوں نے کہا کہ جنگ ناکام ہوچکی ہے اور یہ امریکا کی فوج اور معیشت کیلئے نقصان کا باعث ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما ڈونلڈ ٹرمپ ڈیموکریٹک پارٹی کی ہیلری کلنٹن کو اپ سیٹ شکست دے کر 4 سال کے لیے امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوگئے۔ڈونلڈ ٹرمپ اور ہیلری کلنٹن کے درمیان عہدہ صدارت کے لیے کانٹے کا مقابلہ ہوا جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے 290 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے جبکہ صدر منتخب ہونے کے لیے 538 میں سے کم سے کم 270 الیکٹورل ووٹ کی ضرورت تھی۔ٹرمپ کی حریف ہیلری کلنٹن 218 الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو براک اوباما کی جگہ عہدہ صدارت کا حلف اٹھائیں گے اور وہ امریکا کی 240 سالہ تاریخ میں معمر ترین صدر ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…