اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 9نومبر2016کوجب ڈونلڈٹرمپ کا45ویں امریکی صدرکے طورپرنام کااعلان کیا گیاتوکئی افراد نے اس کوعوام کی فتح اورامریکیوں کی ایک بڑی تعداد نے اس پراپنے تحفظات کااظہارکیا۔جہاں پرامریکہ میں ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی پرسوشل میڈیاپرپول ،کروڑوں ٹوئیٹس اورفیس بک پران گنت پوسٹیں وائرل ہورہی تھی تواس وقت کینیڈاکی امیگریشن سائیٹ پربھی کروڑوں امریکی ویزوں کی
درخواستیں پوسٹ کررہے تھے کہ اس دوران رش اتنابڑھ گیاکہ کینڈین امیگریشن کی ویب سائیٹ ہی کریش کرگئی.کینیڈاکے معروف اخباردی گلوبل سن کی رپورٹ کے مطابق جس کے بارے میں معروف ٹی وی سی ٹی وی نے اپنی خبرکوبریکنگ نیوزکے طورپربتایاکہ امریکی انتخابات میں ڈونلڈٹرمپ کی کامیابی کی وجہ سے امریکیوں کی ایک بڑی تعداد نے کینیڈامیں امیگریشن کےلئے اپلائی کرنے کی کوشش کی توویب سائیٹ ہی کریش کرگئی ۔کینیڈاکے وزیراعظم جسٹن ٹریڈو نے صبح کے وقت ایک شاکنگ اعلان کیاکہ کینیڈاکی حکومت کواس وقت تک ایک کروڑ پندرہ لاکھ امریکیوں کی کینیڈامیں امیگریشن کےلئے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں