واشنگٹن (آئی این پی )ڈونلڈ ٹرمپ کے بطور 45 ویں امریکی صدر وہائٹ ہاؤ س پہنچنے کی صورت میں بہت سے لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ امریکا کی خاتون اول بننے والی خاتون کون ہیں ؟امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مشہور ارب پتی تاجر کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ 1996 میں سلووینیا سے غیر قانونی طور پر ہجرت کر کے امریکا آئیں اور وہاں فیشن ماڈلنگ کا آغاز کر دیا۔تاہم ملانیا نے ستمبر میں اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس امر کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکا میں قانونی طریقے سے داخل ہوئی تھیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم نے بھی تصدیق کی تھی کہ ملانیا 27 اگست 1996 کو وزٹ ویزا پر امریکا میں داخل ہوئیں جس کے دو ماہ بعد انہوں نے ورک پرمٹ حاصل کر لیا تھا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرمپ امریکا میں ہجرت کی پالیسیوں کے شدید ترین مخالفین میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے اپنی انتخابی مہم کا ایک بڑا حصہ غیر قانونی مہاجرین اور تارکین وطن کے خلاف سخت ترین اقدامات کے متعلق گفتگو کی نذر کیا۔ایک غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملانیا ٹرمپ کے متعلق 20 سال پرانے دستاویزات سے انکشاف ہوتا ہے کہ انہوں نے امریکا میں کام کرنے کا قانونی اجازت نامہ حاصل کرنے سے قبل 7 ہفتوں میں 10 نوکریوں کے ذریعے تقریبا 20 ہزار ڈالر کمائے تھے۔ملانیا ٹرمپ نے مارچ 2001 میں “گرین کارڈ” حاصل کیا اور 2006 میں وہ امریکی شہری بن گئیں۔ملانیا نے اپنے شوہر کی انتخابی مہم کے دوران میڈیا پر بکثرت نمودار ہونے سے گریز کیا۔ تاہم ٹرمپ پر لگنے والے جنسی ہراسیت کے الزامات کے سبب انہیں اپنے شوہر کے دفاع کے لیے مجبورا میڈیا کے سامنے آنا پڑا۔ٹرمپ کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ صدر باراک اوباما کی اہلیہ میشیل اوباما کی اس بات سے متفق ہیں کہ عورت کی مرضی کے بغیر اس کو چھونا جنسی حملے میں شمار ہوتا ہے۔ تاہم انہوں نے بنا ثبوت کے کسی بھی شخص پر الزام لگانے کو شدت سے مسترد کر دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے دوران 11 خواتین نے گواہی دی کہ ریپبلکن امیدوار نے انہیں مختلف زمانوں میں جنسی ہراسیت کا نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے دھمکی دی گئی کہ “جھوٹ بولنے والی” مذکورہ خواتین کو صدارتی انتخابات کے فورا بعد قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ملانیا ارب پتی امریکی تاجر ڈونلڈ ٹرمپ کی تیسری بیگم ہیں۔ ریپبلکن امیدوار کی پہلی شادی جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی فیشن ماڈل اویوانا تزلینکوف سے ہوئی تھی جسے ٹرمپ کی تین اولادیں ہوئیں۔ 1993 میں ٹرمپ فلمی اداکارہ مارلا میبلیس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ اس سے ٹرمپ کی ایک بیٹی پیدا ہوئی۔ 1999 میں ٹرمپ نے مارلا کو طلاق دے دی۔ 2005 میں ریپلکن امیدوار نے ملانیا سے شادی کی جس سے ان کا ایک بیٹا ہے۔میلانیا ٹرمپ کی کچھ ایسی شرمناک تصاویر دنیا بھر کے میڈیا کی زینت بن چکی ہیں کہ وہ خود منہ چھپاتے پھرتی ہیں۔کچھ عرصہ قبل مشہور جریدے نیویارک پوسٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیہ ناس کی برہنہ ماڈلنگ کی تصاویر شائع کردی ہیں جو 1996میں فرانس کے ایک جنسی رسالے میکس میں شائع ہوئیں۔ جریدے میں شائع ہونے والی متعدد تصاویر میں میلانیہ ناس کے جسم پر کپڑے کا ایک ٹکڑا بھی نظر نہیں آتا۔تصاویر بنانے والے فرانسیسی فوٹوگرافر آلے ڈی باسے ول نے جریدے دی پوسٹ کو بتایا کہ یہ تصاویر 1995میں مین ہٹن میں بنائی گئیں جب میلانیہ 25 سالہ خوبرو ماڈل تھیں۔
امریکا کی نئی خاتون اول بارے کچھ ایسے حقائق جنہیں آپ نہیں جانتے ہونگے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
طلبہ کیلئے بڑی خوشخبر ی :ہفتے میں 2 چھٹیاں ہونگی
-
سونے کی قیمت میں آج تاریخی کمی ریکارڈ
-
’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے ...
-
افغان پھلوں کی ایران کے راستے پا کستا ن برآمد کرنے کی کوشش ناکام
-
مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
70برے لوگ
-
دھرمیندر کی نجی ویڈیو لیک کرنے پر ممبئی کے ہسپتال کا سٹاف ممبر گرفتار
-
شہر قائد کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری کر دیا گیا
-
پاکستان اور عمران خان کا جو حال ہوا،اس کی ذمہ دار بشریٰ بی بی ہیں،برطانوی ...
-
لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی
-
بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی ای میلز میں عمران خان کو امن کیلئے بڑا ...
-
”میرے شوہر سے رابطہ کرنا بند کرو،، اداکار فیروز خان کی موجودہ اہلیہ نے سابقہ ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
طلبہ کیلئے بڑی خوشخبر ی :ہفتے میں 2 چھٹیاں ہونگی
-
سونے کی قیمت میں آج تاریخی کمی ریکارڈ
-
’مرچیں جلانا، بکرے کے سر قبرستان پھینکوانا‘، بشریٰ کے آنے کے بعد عمران خان کے گھر عجیب رسومات شروع ہ...
-
افغان پھلوں کی ایران کے راستے پا کستا ن برآمد کرنے کی کوشش ناکام
-
مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن کے حوالے سے حکومتِ پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
70برے لوگ
-
دھرمیندر کی نجی ویڈیو لیک کرنے پر ممبئی کے ہسپتال کا سٹاف ممبر گرفتار
-
شہر قائد کی تاریخ کا سب سے بڑا ای چالان جاری کر دیا گیا
-
پاکستان اور عمران خان کا جو حال ہوا،اس کی ذمہ دار بشریٰ بی بی ہیں،برطانوی جریدے ’دی اکانومسٹ‘ کے تہ...
-
لاپتہ سکھ خاتون یاتری نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کرلی
-
بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی ای میلز میں عمران خان کو امن کیلئے بڑا خطرہ قرار دیا
-
”میرے شوہر سے رابطہ کرنا بند کرو،، اداکار فیروز خان کی موجودہ اہلیہ نے سابقہ اہلیہ کے درمیان ج...
-
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
-
شادی سے پہلے منی اسکرٹ پہنتی تھی، بعد میں برقع بھی پہنا، فریال گوہر کا انکشاف















































