اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کیلئے بھارت کے مندروں میں کیا کام کیا جاتا رہا ؟

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے نئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہو چکے ہیں اور ان کے مقابلے میں ہیلری کو شکست فاش ہوئی ۔ ڈونلڈ جو مسلمان مخالف بیانات کے حوالے سے پوری دنیا میں مقبول ہوئے ان کے حوالے سے ایک بات یہ بھی سامنے آئی ہے کہ ان کے مسلمان مخالف بیانات کی وجہ سے وہ ہندوستان میں بے حد مقبول ہیں اور نہ صرف بھارتی نژاد امریکی ان کی حمایت میں پیش پیش رہے بلکہ ممبئی میں ہندو انتہاپسند ان کی کامیابی کےلئے پوجا پاٹھ میں بھی لگے ہوئے ہیں۔انتہا پسند سوچ کے حامل ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو انتہا پسند ہندو بہت پسند کرتے ہیں، جب امریکا میں فائنل مقابلہ شروع ہوگیا تو ٹرمپ کی کامیابی کےلئے بھارت میں پوجا پاٹھ کی جا رہی تھی، ممبئی کے مندر میں ٹرمپ کےلئے خصوصی پوجا رکھی گئی۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی اسلام مخالف ذہنیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ ایک بارنہیں کئی بارٹرمپ کھل کر سامنے آئے اور مسلمانوں کو بری طرح ذلیل کیا ۔ کبھی اپنے جلسوں میں سے نقاب پوش خواتین کو نکالا گیا تو کبھی صدر بننے کے بعد امریکہ میں موجود مساجد بند کرنے کا اعلان کیا ۔ ٹرمپ کی ذہنیت کے مطابق دنیا میںکہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کا تعلق صروف صرف اسلام اور مسلمانوں سے ہی ہو سکتا ہے۔ موجودہ صدر نے کہا کہ میں صدربننےکے بعد مسلمانوں پر حتی المقدور رکاوٹیں عائد کروں گا۔ بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھنے والوں کے مطابق پوری دنیا پر اثر انداز ہونے والے امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے لئے خطرنا ک ثابت ہو سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…