ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے سے مسلمانوں کو کتنا بڑا نقصان ہوگا ؟ تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آگئی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر دنیا کے طاقتور ترین ملک امریکہ کے صدر بننے والے آگیڈونلڈ ٹرمپ 14 جون 1946 کو نیویارک میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1968 میں یونیورسٹی آف پینسلوانیا سے اکنامکس میں گریجویشن کیا۔1971 میں والد فریڈ ٹرمپ کی رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کمپنی کا کنٹرول سنبھالا جس کا نام بعد میں بدل کر دی ٹرمپ آرگنائزیشن رکھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ ‘‘دی ٹرمپ آرگنائزیشن ’’ کے صدر اور چئیرمین ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ذاتی دولت کا اندازہ 4ارب ڈالرز تک لگایا گیا ہے۔ دیگر کمپنیوں کے تعمیراتی منصوبوں کی اشتہاری مہم میں اپنا نام بطور فرنچائز استعمال کرنے کا معاوضہ بھی لیتے رہے ہیں۔انہوں نے 1988، 2004 اور 2012 میں صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کا عندیہ دیا۔ 2006 اور 2014 میں نیویارک اسٹیٹ کی گورنر شپ کی دوڑ میں بھی کودتے کودتے رہ گئے۔ٹرمپ ماڈل مینجمنٹ کے تحت 1995سے مس یونیورس اور مس یو ایس اے مقابلے بھی منعقد کروا رہے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ خواتین سے متعلق نازیبا گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہے۔ انتخابی مہم میں ٹرمپ اسلام دشمن اور نسل پرست کے روپ میں سامنے آئے ۔
پیرس حملوں کے بعد ری پبلکن رہنما ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ امریکہ میں رہنے والے مسلمانوں کا ڈیٹا بیس بنایا جائے ۔اس مطالبے پر ان کی حریف ہیلری نے ان اس بات پر ان کی سخت مخالفت کی اور کہا کہ یہ مسلمانوں کو تنہا کرنے کی سازش ہے اور ٹرمپ کی ان اسلام دشمن باتوں کو نہ سنا جائے جبکہ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ کام بے حد ضروری ہے تا کہ مسلمانوں کے کاموں پر کڑی نظر رکھی جا سکے ، یعنی ایک طرح سے مسلمانوں کو سازشی قرار دے دیا گیا ۔
ایک بارنہیں کئی بارٹرمپ کھل کر سامنے آئے ا ور مسلمانوں کو بری طرح ذلیل کیا ۔ کبھی اپنے جلسوں میں سے نقاب پوش خواتین کو نکالا گیا تو کبھی صدر بننے کے بعد امریکہ میں موجود مساجد بند کرنے کا اعلان کیا ۔
ٹرمپ کی ذہنیت کے مطابق دنیا میںکہیں بھی ہونے والی دہشت گردی کا تعلق صروف صرف اسلام اور مسلمانوں سے ہی ہو سکتا ہے۔ موجودہ صدر نے کہا کہ میں صدربننےکے بعد مسلمانوں پر حتی المقدور رکاوٹیں عائد کروں گا۔ بین الاقوامی سیاست پر گہری نظر رکھنے والوں کے مطابق پوری دنیا پر اثر انداز ہونے والے امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے لئے خطرنا ک ثابت ہو سکتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…