اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پہلے داعش کو دنیا کی سب سے خطرناک لڑا کو فورس سمجھاجاتا تھا تاہم اب ایک ایسی فوجی ڈویژن داعش کے مقابلے میں اتر آئی ہے جس نے اس کے شدت پسندوں کو خوفزدہ کر دیا ہے۔ ایک برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ڈویژن خطے کی سب سے زیادہ تربیت یافتہ اور بہادر کمانڈوز پر مشتمل ہیں جن کی تربیت امریکی فوج نے کی ہے۔ مکمل سیاہ یونیفارم میں ملبوس، چہرے پر خوفناک کھوپڑیوں جیسے ماسک پہنے، جدید اسلحے سے لیس یہ کمانڈوز اب تقریباً سبھی جگہ اگلے محاذ پر لڑ رہے ہیں۔اس ڈویژن کو ”گولڈن ڈویژن“ کا نام دیا گیا ہے۔ گزشتہ روزگولڈن ڈویژن کے کمانڈوز نے عراقی شہر موصل پر ایک اور بہت بڑا حملہ کیا اور شہر کے 6اضلاع شدت پسند تنظیم کے قبضے سے چھڑوا لیے۔رپورٹ کے مطابق امریکی جنرل مک بینڈرک کا کہنا تھا کہ ”گولڈن ڈویژن کے ہر کمانڈو کو وہی تربیت دی گئی ہے جو امریکی فوج کے کمانڈوز کو دی جاتی ہے۔اس ڈویژن کا ایک ایک کمانڈو داعش کے ایک ایک ہزار شدت پسندوں پر بھاری پڑے گا۔“عراقی فوج کے سٹاف جنرل طالب شینگتی الکینانی کا کہنا تھا کہ ”گولڈن ڈویژن کے محاذ پر آنے سے موصل کی آزادی کی اصل لڑائی شروع ہوئی ہے۔“رپورٹ کے مطابق موصل شہر کے مضافاتی دیہات پر فورسز پہلے ہی قبضہ کر چکی ہیں اور وہاں سے داعش پسپا ہو چکی ہے لیکن گزشتہ روز گولڈن ڈویژن نے پہلی بار موصل کی شہری آبادی کے کچھ حصے داعش کے قبضے سے واگزار کروائے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان لوگوں کو کھوپڑیوں والے ماسک اس لئے دئے گئے ہیں کیونکہ ان کی نظر میں زندگی اور موت ایک برابر ہے ۔
’’ ایک کمانڈو ایک ہزار لوگوں پر بھاری ‘‘ نئی اور انتہائی خطرناک تربیت یافتہ فورس متعارف کرا دی گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ونڈر بوائے
-
سوزوکی نے اپنی مشہورزمانہ گاڑی پربڑی آفر لگا دی
-
پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق حکومت کا اہم فیصلہ ، نوٹیفکیشن جاری
-
750 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے لکھ پتی بن گئے
-
این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ، شدید سردی اور برفباری کی لہر کا امکان
-
بارش برسانے والا سسٹم کل پاکستان میں داخل ہوگا، پنجاب میں بارش کا کتنا امکان؟
-
ہمارا جہاز، طیارہ اوریونٹ کہاں ہے پاکستان کو سب پتہ تھا، بھارتی آرمی چیف کا اعتراف
-
عمرہ پر جانے والوں کیلئے خوشخبری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل
-
بھائیوں کے سامنے بہن اغوا، بااثر زمیندار کی ڈیرے پر لے جاکر لڑکی کیساتھ زیادتی
-
فضائی روٹس بند،پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کا نیا نوٹم جاری
-
چار ہزار سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے بڑا فیصلہ کرلیا
-
پاکستان بھر میں کل 15 جنوری کو انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کا خدشہ
-
پیٹرول کتنے روپے سستا ہونے والا ہے؟ پاکستانی عوام کے لیے بڑی خبر















































